وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

طلباء کی متنوع ذہنی صحت ضروریات سے عہدہ برآ ہونے کے لئے اقدامات

Posted On: 06 APR 2022 5:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6/ اپریل 2022 ۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے رہنما اصولوں میں شامل ہے، (i) اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو حساس بناکر ہر طالب علم کی منفرد صلاحیتوں کا اعتراف، نشان دہی اور انھیں پروان چڑھانا تاکہ اکیڈمک اور نان اکیڈمک دونوں دائروں میں ہر طالب علم کی جامع ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ (ii) لچیلاپن، تاکہ ہر طالب علم کے اندر اپنی لرننگ ٹریجیکٹریز (مدارج) اور پروگراموں کو منتخب کرنے کی اہلیت ہو اور وہ اپنی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے مطابق زندگی میں اپنی راہ کا خود انتخاب کرسکیں، اور (iii) سبھی نصاب، طریقہ تدریس اور پالیسی میں تنوع کا احترام اور مقامی مواد کا احترام۔ یہاں یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ تعلیم مشترکہ موضوع ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں یہ التزام کیا گیا ہے کہ ہر طالب علم کی ایک جامع، 360 ڈگری، کثیر جہتی رپورٹ (جامع پیش رفت کارڈ) تیار کی جائے، جس میں کوگنیٹیو، ایفیکٹیو اور سائیکوموٹر ڈومینس میں ہر طالب علم کی پیش رفت اور اس کی انفرادیت کی بڑے پیمانے پر تفصیلات درج ہوں۔ این ای پی 2020 میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ اساتذہ کو طریقہ تدریس (پیڈاگوگی) کے پہلوؤں کے انتخاب کا مزید اختیار دیا جائے، تاکہ وہ طلباء کو طریقے سے پڑھا سکیں، جسے وہ کلاس میں طلباء کے لئے زیادہ مؤثر سمجھیں۔ اساتذہ سماجی – جذباتی لرننگ پر بھی توجہ مرکوز کریں گے، جو کہ کسی بھی طالب علم کی جامع ترقی کا ایک انتہائی اہم پہلو ہے۔ مزید برآں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے ذریعے جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق خدشات کا بھی تدارک کیا گیا ہے، جس میں اسکول سسٹم کے تعلق  سے اچھی طرح سے تربیت یافتہ سماجی کارکنوں، کونسلروں اور کمیونٹی شراکت داری پر زور دیا گیا ہے۔ قومی پالیسی تعلیمی 2020 کے تناظر میں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے چار قومی نصابی فریم ورک کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ چار شعبے ہیں: اسکول ایجوکیشن، ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن اور ایڈلٹ ایجوکیشن۔ ان نصابی فریم ورک کو انپٹس فراہم کرنے کے مقصد سے 25 فوکس ایریاز کے لئے 25 نیشنل فوکس گروپ تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں ہیلتھ اینڈ ویل بیئنگ، یوگا، اسپورٹس اور فٹنس، گائیڈینس اور کونسلنگ، سماجی، جذباتی اور ذہنی صحت کا احاطہ شامل ہیں۔

یہ اطلاع تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انا پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3932


(Release ID: 1814302) Visitor Counter : 199


Read this release in: English