وزارت دفاع

بھارت – کرغزستان مشترکہ خصوصی فورسز مشق بکلوہ (ہماچل پردیش) میں اختتام پذیر

Posted On: 06 APR 2022 4:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  6/ اپریل 2022 ۔ بھارت اور کرغزستان کے درمیان مشترکہ خصوصی دستہ مشق کا 9واں ایڈیشن 6 اپریل 2022 کو مکمل ہوگیا۔ یہ مشترکہ مشق اسپیشل فورسز ٹریننگ اسکول، بکلوہ (ہماچل پردیش) میں 25 مارچ 2022 کو شروع ہوئی تھی۔

گزشتہ دو ہفتوں میں بھارت اور کرغزستان کے خصوصی دستوں کی ٹکڑیوں نے جنگ کے پورے منظرنامے میں موجودہ اور ہنگامی خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اختصاص، تکنیکوں اور جنگی مہارت کے بہترین طور طریقوں کو مشترک کیا۔ مشق کے دوران کامبیٹ شوٹنگ، اسنپنگ، پہاڑوں میں زندہ بچنے، یرغمال بننے پر بچنے اور بغیر ہتھیار کے جنگ کی بڑے پیمانے پر مشق کی گئی۔

حصہ لینے والے خصوصی دستوں کی ٹکڑیوں کے درمیان خصوصی ہنرمندی اور تکنیکوں کو مشترک کرنے کے علاوہ، مشترکہ مشق نے بھارت اور کرغزستان کے درمیان موجودہ رشتوں کو اور مضبوط کیا ہے۔ اس سے گزشتہ کچھ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک خودمختاری، جمہوری قدروں اور دہشت گردی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کرنے کے لئے باہمی تعلق کو فروغ ملا ہے۔

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3929

 



(Release ID: 1814254) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi