سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی  نے مالی سال 22۔2021  میں 60 مصالحتی معاملات  نپٹائے

Posted On: 06 APR 2022 3:17PM by PIB Delhi

ٹھیکیداروں/  مراعات یافتگان کے  ساتھ تنازعات کو مصالحت کے ذریعے تیزی سے حل کرنے کے لئے اپنی عہد بندی کے مطابق کام کرتے ہوئے این ایچ اے آئی نے  مالی سال 22۔2021کے دوران   4076 کروڑ روپے کی 60 معاملات نمٹائے ہیں جبکہ  14590 کروڑ روپے کی رقم کا دعوی کیا گیا تھا۔ اتھارٹی نے ان معاملات کو دعوی کی مجموعی رقم کا تقریباً 28 فیصد  رقم میں  ان معاملات کو حل کیا۔ پچھلے سال این ایچ اے آئی نے 5313 کروڑ روپے  میں  60معاملات نمٹائے جبکہ  14,207 کروڑ روپے کی رقم کا دعوی کیا گیا تھا۔

مصالحت کے ذریعے دعووں کے تیزی سے نمٹانے اور اس طرح اپنی دین داری کو کم کرنے کی کوشش میں، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے آزاد ماہرین کی تین مصالحتی کمیٹیوں (سی سی آئی ای)  کی تشکیل کی ہے  جن میں سے ہر ایک میں تین ارکان ہیں۔ اس طرح این ایچ آئی اے نے مصالحت کا عمل شروع کیا ہے۔ ان مصالحتی کمیٹیوں کے سربراہان، عدلیہ کے ریٹائرڈ افسران، پبلک ایڈمنسٹریشن، فنانس اور پرائیویٹ سیکٹر کے سینئر ماہرین ہیں۔

اب  تک سی سی آئی ای   کو  251 معاملات سونپے گئے ہیں، جن میں سے ٹھیکیداروں اور  مراعات یافتگان کے 38747 کروڑ روپے کے دعووں کے  155معاملات کا 13067 کروڑ روپے میں کامیابی کے ساتھ تصفیہ کیا گیا ہے۔

سی سی آئی ای کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے ڈسپیوٹ ریزولیوشن بورڈ (ڈی آر بی) قائم کیا ہے جو کہ  معاملے کے آربٹریشن / عدالت میں جانے سے قبل تنازعہ کی آن سائٹ سرگرمیوں اور اس کو حل کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میکانزم کے تحت ایک سہ رکنی بورڈ کی تشکیل کی گئی ہے  جو ضرورت پڑنے پر یا سال میں کم از کم چھ بار پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کرتا ہے۔ اب تک  تنازعات کو حل کرنے اور مختلف پروجیکٹوں سے متعلق مسائل کو کم کرنے میں مدد کے لیے 97 ڈی آر بی تشکیل دیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3924

                          


(Release ID: 1814210)
Read this release in: English , Hindi