مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات

Posted On: 06 APR 2022 1:42PM by PIB Delhi

حکومت نے 15 ستمبر، 2021 کو ٹیلی کام سیکٹر میں ساختی اور طریقہ کار سے متعلق اصلاحات کو منظوری دی ہے۔ ان اصلاحات میں شامل ہیں: ایڈجسٹ شدہ مجموعی مالیت کی معقولیت؛ بینک کی ضمانتوں (بی جی) کی معقولیت؛ شرح سود کی معقولیت اور جرمانے کا خاتمہ؛ قسط کی ادائیگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے بی جی (اب سے ہونے والی نیلامیوں کے لیے) کے تقاضوں کو پورا کرنا؛ اسپیکٹرم کی مدت کو 20 سال سے بڑھا کر 30 سال کرنا (مستقبل کی نیلامیوں کے لیے)؛ اسپیکٹرم کو 10 سال بعد سرنڈر کرنے کی اجازت (مستقبل کی نیلامیوں کے لیے)؛ مستقبل میں اسپیکٹرم کی نیلامیوں میں حاصل کردہ اسپیکٹرم کے لیے اسپیکٹرم کے استعمال کی فیس (ایس یو سی) کے تقاضے کو پورا کرنا؛ اسپیکٹرم کی شراکت داری کے لیے 0.5 فیصد کے اضافی ایس یو سی کا خاتمہ؛ تحفظات سے مشروط خودکار راستے کے تحت ٹیلی کام سیکٹر میں 100 فیصد غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت؛ اسپیکٹرم کی نیلامیوں کے لیے مقررہ وقت (عام طور سے ہر مالی سال کی آخری سہ ماہی میں)؛ ذاتی اعلان کے ساتھ تبدیل کردہ وائر لیس آلات کے لیے 1953 کے کسٹمز نوٹیفکیشن کے تحت لائسنس کے تقاضے؛ ذاتی کے وائی سی کی اجازت؛ ای- کے وائی سی کی قیمت میں ترمیم کرکے اسے صرف ایک روپیہ کر دیا گیا ہے؛ پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ اور اس کے برعکس  کرنے کے لیے تازہ کے وائی سی کے تقاضے کو پورا کرنا؛ ڈیٹا کے ڈیجیٹل طریقے سے ذخیرہ کے ساتھ پیپر کسٹمر ایکویزیشن فارم کی تبدیلی؛ ٹیلی کام ٹاوروں کے لیے ایس اے سی ایف اے کلیئرنس کو آسانا بنانا؛ اور  ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے لکویڈیٹی تقاضوں کو  موقوف/التوا کے ذریعے حل کرنا۔

ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق،  ہندوستان کی 98 فیصد  آبادی کو 4 جی موبائل کی کوریج عطا کر دی گئی ہے۔ 4 جی کو اتنے بڑے پیمانے پر شروع کرنے سے ملک بھر کی اقتصادی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، جس سے ترقی کے ساتھ ساتھ نوکری کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ جہاں تک 5جی کا تعلق ہے، تو  5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال اور اطلاق سے متعلق ٹرائل کے لیے ہندوستانی ٹی ایس پی کو اجازت دے دی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے اگلے دور میں اختراعات کی قیادت کے مد نظر، محکمہ ٹیلی مواصلات نے  6 جی کے بارے میں ایک ٹیکنالوجی اسٹڈی گروپ بنایا ہے۔

 حکومت نے ہندوستان میں بین الاقوامی موبائل ٹیلی مواصلات (آئی ایم ٹی)/5 جی کے لیے شناخت شدہ فریکونسی بینڈز میں اسپیکٹرم کی نیلامی پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) سے تجاویز طلب کی ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ  چوہان نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3910



(Release ID: 1814079) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Bengali , Gujarati , Tamil