سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بے گھروں کے لئے مکان

Posted On: 05 APR 2022 4:39PM by PIB Delhi

سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب  اے نرائن  سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  یہ معلومات دی کہ رہائش وشہری امور  کی وزار ت کے ذریعہ  مہیا کرائی گئی معلومات کے مطابق  ‘‘دین دیال انتودے یوجنا- قومی شہری  روزی روٹی مشن  ’’ (ڈی اے وائی  - این یو ایل ایم ) کے  شہری  بے گھرو ں کے لئے رہائش  (ایس یو ایچ ) اکائی کے  اصول وضوابط میں  منظم تیسرے فریق کےسروے کا التزام ہے۔شہری مقامی ادارو ں کے ذریعہ شہروں /  قصبات  کے  شہری بے گھروں کی  تعداد  کی شناخت کے لئے  ہی یہ التزام ہے۔ اب تک  27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  2لاکھ 45 ہزار 783 شہری بے گھروں کی  شناخت کی گئی ہے۔

ڈی اے وائی  - این یو ایل ایم  کے تحت  برسرکار پناہ  گاہوں   ( شلیٹر) کی  کل تعداد  1678 ہے ۔

ڈی اے وائی – این یو ایل ایم کے تحت  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  منظم طریقے سے فنڈ مختصد کئے جاتے ہیں۔ جس میں سے ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  شہری بے گھروں کے لئے  پناہ گاہ  ( ایس یو ایچ  ) اکائی کے لئے  ان کی ضرورتوں کے مطابق  مناسب رقم کی  تقسیم کی جاتی ہے۔  اس مشن میں  ڈی اے وائی – این یو ایل ایم کے تحت  31 مارچ  2022 تک  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  مجموعی  طورپر 4443 کروڑروپے کا مرکزی فنڈ  جاری کیا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ  ‘‘سب کے لئے رہائش’’ کے  حکومت کے  وژن کی تعمیل میں  رہائش اور  شہری امور کی وزارت   ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  ( یوٹی )کوہرموسم کے لئے  پختہ مکان  مہیا کرنے کے لئے  مرکزی  مدد دینے کی غرض سے پردھان منتری   آواس یوجنا  - شہری  ( پی ایم اے وائی – یو) نافذ کررہی ہے  تاکہ  بے گھر سمیت  تمام  اہل شہری خاندانوں  کو  پختہ گھر مہیا کرائے جاسکیں ۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اہل مستحقین  کے لئے  رہائش کی  حقیقی مانگ کا  جائزہ لینے کے لئے پی ایم اے وائی – یو  کے تحت  مانگ سروے  کیا ہے۔منصوبے کے تحت سال 2017  میں ریاستو ں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ   قانونی  طور پر  گھروں کی  کل مقررہ  مانگ  112.24  لاکھ تھی ۔حالانکہ رہائش کی مانگ  فطرت میں  تبدیلی  کے  سبب  منصوبے کے نفاذ کے دوران   اہل  شہری خاندانوں کی اضافی  رہائش  مانگ کا بھی  احاطہ کیا گیا ہے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  پیش منصوبہ جاتی تجاویز کی بنیاد پر  21 مارچ  2022 تک  ملک بھر  میں  کل  115.48  لاکھ گھروں  کو منظوری دی گئی ۔کل منظورشدہ گھروں میں سے  95.13  گھروں   کی تعمیر   کا کام جاری ہے ۔ ان میں سے   56.33 لاکھ  گھر مکمل / مستحقین کو  دئے جاچکے ہیں۔ منصوبے کے تحت  1.89 لاکھ کروڑ روپے کی  مرکز ی امداد کو  منظوری دی گئی ہے ، جس میں سے  1.12 لاکھ کروڑ روپے  جاری کئے جاچکے ہیں۔

*************

ش ح۔ج ق ۔رم

U-3883


(Release ID: 1813966) Visitor Counter : 112


Read this release in: English