بجلی کی وزارت

ملک بھر میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کی تنصیب کی صورتحال

Posted On: 05 APR 2022 4:47PM by PIB Delhi

بجلی قانون، 2003 کے دفعہ 8 (1) کے مطابق، کوئی بھی پیداواری کمپنی جو 1000 کروڑ سے زیادہ کے سرمائے کے اخراجات پر مشتمل ہائیڈرو جنریٹنگ اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس کے پروجیکٹ کو بجلی کی مرکزی اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

سی ای اے میں دستیاب معلومات کے مطابق، 58196.5 میگاواٹ کی مجموعی طور پر نصب صلاحیت کے ساتھ 98 ایچ ای پیز، ملک میں مختلف مراحل میں پائپ لائن میں ہیں۔ ان ایچ ای پیز کی موجودہ صورتحال درج ذیل ہے:

  • 21065میگاواٹ کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ 31 ایچ ای پیز سروے اور تحقیقات کے مرحلے میں ہیں۔
  • 1700 میگاواٹ کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ 2 ایچ ای پیز کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز) منظوری کے لیے سی ای اے میں معائنے کے مرحلے میں ہیں۔
  • 22768 میگاواٹ کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ 29 ایچ ای پیز کے ڈی پی آرز کو سی ای اے نے منظوری دے دی ہے اور ابھی تک مختلف وجوہات کی بناء پرانہیں تعمیر کے لیےشروع کیا جانا باقی ہے۔
  • ملک میں 12663.5 میگاواٹ کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ 36 ایچ ای پیز(25 میگاواٹ سے اوپر) زیر تعمیر ہیں۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.3865

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1813922) Visitor Counter : 92


Read this release in: English