جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

شمسی توانائی کی پیداوار اور استعمال کے لیے حکومت کی جانب سے ترغیب اور تعاون

Posted On: 05 APR 2022 6:28PM by PIB Delhi

رہائشی شعبہ میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت چھت کے اوپر سولر پروگرام مرحلہ -2 نافذ کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت، مرکزی مالیاتی تعاون (سی ایف اے) کے ذریعے ہدف شدہ رہائشی شعبے میں 4000 میگا واٹ چھت کے اوپر شمسی توانائی (آر ٹی ایس) کی صلاحیت کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بنچ مارک کی قیمت سے 40 فیصد تک سی ایف اے، 3 کلو واٹ کی صلاحیت والے آر ٹی ایس پروجیکٹوں کو فراہم کیا جاتا ہے اور  3 کلو واٹ  سے آگے کی آر ٹی ایس سسٹم والی صلاحیت کے لیے 20 فیصد تک اور انفرادی گھروں کے لیے 10 کلو واٹ تک  فراہم کی جاتی ہے۔ گروپ ہاؤسنگ سوسائٹیز/ رہائشی فلاحی تنظیموں (جی ایچ ایس/آر ڈبلیو اے) کے لیے،  سی ایف اے آر ٹی ایس پلانٹوں کے لیے 20 فیصد تک محدود ہیں، 500 کلو واٹ صلاحیت والی زیادہ سے زیادہ مشترکہ سہولت کو بجلی کی سپلائی کے لیے۔

اس کے علاوہ، حکومت نے ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  • خودکار راستے کے تحت 100 فیصد تک غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)،
  • 30 جون 2025 تک شروع ہونے والے پروجیکٹوں کے لیے شمسی اور آبی بجلی کی بین ریاستی فروخت کے لیے بین ریاستی ٹرانس مشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) کے کرایے میں رعایت،
  • سال 2022 تک قابل تجدید کی خریداری سے متعلق ذمہ داری (آر پی او) کے لیے ٹریجیکٹری کا اعلان،
  •  پلگ اور پلے کی بنیاد پر آر ای تیار کرنے کے لیے زمین اور ٹرانس مشن فراہم کرنے کی خاطر الٹرا میگا قابل تجدید توانائی کا قیام،
  •  اسکیمیں جیسے کہ پردھان منتری کسان اورجا سرکشن ایوم اتھان مہابھیان (پی ایم-کسم)، 12000 میگا واٹ  سی پی ایس یو اسکیم مرحلہ -2 وغیرہ۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3870

 



(Release ID: 1813919) Visitor Counter : 269


Read this release in: English