وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ڈیئری کسانوں کے لیے کے سی سی

Posted On: 05 APR 2022 6:12PM by PIB Delhi

کارپوریٹ سیکٹر میں  6فیصد چکنائی اور 9 فیصد ٹھوس چکنائی نہیں (ایس این ایف) والے دودھ کے لیے کسانوں  کو ادا کی جانے والی اوسط دودھ کی خریداری قیمت کو فروری 2021 میں 37.38 روپے فی کلو سے بڑھا کر فروری 2022 میں 39.93 روپے فی کلو کر دیا گیا تھا، جو مستحکم بازار کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

کوآپریٹو ڈیئری سیکٹر کی طرف سے دستیاب معلومات کے مطابق،  ایس ایم پی کی قیمت فروری 2021 کے 274.11 فی کلو گرام سے بڑھا کر فروری 2022 میں 285.44 روپے فی کلو گرام کر دی گئی تھی جو  گزشتہ ایک سال میں مانگ میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اپیڈا کے مطابق،  ایس ایم پی کی برآمد 20-2019 کے 935.41 ایم ٹی سے بڑھ کر 21-2020 میں 13457.11 ایم ٹی ہو گئی اور پھر  22-2021 کے دوران (اپریل 2021 سے جنوری 2022 تک) یہ مزید بڑھ کر 36668.19 ایم ٹی ہو گئی۔

حکومت ہند نے  01.06.2020 سے 31.12.2020 کے دوران  دودھ کے کوآپریٹو اور دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ جڑے اہل ڈیئری کسانوں کو کے سی سی فراہم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی تھی۔  ڈیئری کسانوں کے لیے 10974 کروڑ روپے کی لاگت سے (25.03.2022 تک)  کل 1480355 کے سی سی منظور کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3868

 


(Release ID: 1813917) Visitor Counter : 136
Read this release in: English