جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

سبسڈائزڈ شرحوں پر سولر پینل فراہم کرنے کے لئے حکومت کی پالیسی

Posted On: 05 APR 2022 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5/اپریل 2022 ۔ ملک میں مارچ 2020 تک زیر نفاذ روف ٹاپ سولر پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ادارہ جاتی اور سماجی شعبوں کے لئے مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) کا التزام تھا۔ روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس) پاور سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں کمی کے سبب رہائشی شعبے کے علاوہ سبھی شعبوں کے استفادہ کنندگان کے لئے مرکزی مالی امداد کا سلسلہ فی الحال زیر نفاذ روف ٹاپ سولر پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت ختم کردیا گیا ہے۔

تاہم آر ٹی ایس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت گزشتہ برس کے 31 مارچ کو آر ٹی ایس کیپسٹی ایڈیشن کے لئے آر ٹی ایس کیپسٹی کی بیس لائن سے 10 فیصد زیادہ اور 15 فیصد تک اصل لاگت کا 5 فیصد اور گزشتہ سال کے 31 مارچ کو آر ٹی ایس کیپسٹی کی بیس لائن کے 15 فیصد تک آر ٹی ایس کیپسٹی ایڈیشن کے لئے اصل قیمت کا  10 فیصد انسنٹیو ڈسکام کو دستیاب کرایا جارہا ہے، تاکہ وہ سبھی شعبوں میں آر ٹی ایس پروجیکٹوں کی تنصیب کرسکیں، جن میں تعلیمی، اور مذہبی اداروں این جی اوز وغیرہ میں سولر پاور پینل کی تنصیب شامل ہے۔

یہ اطلاع توانائی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر ے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3874



(Release ID: 1813886) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Marathi