جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

بی آئی ایس معیارات کی تعمیل کرنے والے اہل ماڈلس اور سولر ماڈیولس کے مینوفیکچررس کی فہرست بندی کے لئے ’’ماڈلس اور مینوفیکچررس کی منظور شدہ فہرست‘‘ (اے ایل ایم ایم)

Posted On: 05 APR 2022 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5/اپریل 2022 ۔ جدید و قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) اہل ماڈلس اور سولر ماڈیولس کے ان مینوفیکچررس کی فہرست بندی کا کام کرتی ہے جو بی آئی ایس معیارات کی تعمیل کرتے ہیں۔ یہ فہرست بندی اس فہرست میں کی جاتی ہے جسے ’’ماڈلس اور مینوفیکچررس کی منظور شدہ فہرست‘‘ (اے ایل ایم ایم) کہا جاتا ہے۔ صرف وہی ماڈل اور مینوفیکچرر جو اس فہرست میں شامل کئے گئے ہیں، سرکاری پروجیکٹوں / سرکار سے امداد یافتہ پروجیکٹوں / سرکاری اسکیموں و پروگراموں کے تحت پروجیکٹوں / اوپن ایکسس / نیٹ- میٹرنگ پروجیکٹوں بشمول ملک میں قائم ان پروجیکٹوں کے جو کہ الیکٹریسٹی ایکٹ 2003 کے سیکشن 63 اور اس میں ترامیم کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعے جاری رہنما ہدایات کے تحت حکومت کو بجلی کی فروخت کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں، استعمال کے لئے اہل ہیں۔ لفظ ’’حکومت‘‘ میں مرکزی حکومت، ریاستی حکومتیں، سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزیز، اسٹیٹ پبلک سیکٹر انٹرپرائزیز اور مرکزی و ریاستی آرگنائزیشنز / خود مختار ادارے شامل ہیں۔ اوپن ایکسس / نیٹ – میٹرنگ پروجیکٹوں کے لئے اے ایل ایم ایم لسٹیٹڈ سولر ماڈیولس کا لازمی استعمال ایسے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں پر قابل نفاذ ہے جس کا نفاذ اون ایکسس یا نیٹ- میٹرنگ فیسیلٹی کے لئے یکم اکتوبر 202 تک یا اس سے پہلے ہوتا ہے۔

یہ اطلاع توانائی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر ے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3873

 



(Release ID: 1813876) Visitor Counter : 132


Read this release in: English