کوئلے کی وزارت
بھارت میں کوئلےکے ذخائرکی تفصیلات
Posted On:
04 APR 2022 4:59PM by PIB Delhi
کوئلے، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ا ٓج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کوئلے اورلیگنائٹ کے لئے 01-04-2021کو جی ایس آئی کے ذریعہ شائع کردہ بھارت کی بنیادی فہرست کے مطابق زیر زمین کوئلے کے مجموعی وسائل 352125.97 ملین ٹن ہیں۔
بھارتی حکومت کے کوئلے کی وزارت کے کول کنٹرولر کے مطابق 1950ء سے سال 2020-21 تک کوئلے کی مجموعی پیداوار 17297.94 ملین ٹن ہے۔ کوئلے کی مانگ اور کھپت کی موجودہ شرح کے مطابق بھارت میں کوئلے کے حسب ضرورت وسائل موجود ہیں ۔ سی ایم پی ڈی آئی ہر سال بھارت کی کوئلے کی بنیادی فہرست میں 4000 سے 6000 میٹرک ٹن ثابت شدہ وسائل کااضافہ کرتا ہے ۔ ہمارے ملک میں کوئلے کی مستقبل کی مانگ کے لیے کوئلے کے وسائل کو نکالنے/ مانگ کی موجودہ شرح سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں درآمد کی گئی کوئلے کی کل مقدار، سال کے لحاظ سے درج ذیل ہے:-
(ملین ٹن میں)
سال
|
2016-17
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
کوئلے کی درآمدات
|
190.953
|
208.249
|
235.348
|
248.537
|
215.251
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ر ۔ ف ر
U-3819
(Release ID: 1813546)