جل شکتی وزارت

گوداوری، کرشنا اور کاویری ندی کو جوڑنے کا پروجیکٹ

Posted On: 04 APR 2022 5:04PM by PIB Delhi

گوداوری (اِنچم پلی) – کاویری (گرینڈ اینیکٹ) ندی کو جوڑنے کے پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کا مسودہ مارچ، 2019 میں متعلقہ ریاستوں کو  ان کی رائے/مشوروں کے لیے بھیجا گیا تھا۔  ڈی پی آر کے مسودہ پر متعدد ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تبصرے موصول ہوئے ہیں، جس پر 18 ستمبر، 2020 کو متعلقہ ریاستوں کے ساتھ این ڈبلیو ڈی اے کے ذریعے ایک مشترکہ میٹنگ میں گفتگو ہوئی تھی۔  ڈی پی آر کو حتمی شکل دیتے وقت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) سے موصول ہونے والے تبصروں پر  بھی غور کیا گیا تھا، اور ان میں سے جسے صحیح سمجھا گیا، اسے ڈی پی آر کے مسودہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد  ڈی پی آر کا یہ مسودہ دوبارہ مزید تبصروں/رائے کے لیے اپریل، 2021 میں انہیں بھیجا گیا تھا۔  ڈی پی آر پر کرناٹک، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، پڈوچیری، مہاراشٹر اور تلنگانہ نے اپنے تبصرے بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

پانی کے بٹوارے وغیرہ پر فریق ریاستوں کے درمیان اتفاق رائے بنانے کے لیے ان ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ 29 اکتوبر، 2021 اور 18 فروری، 20200 کو ایک مشاورتی میٹنگ بلائی گئی تھی اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ  وہ  ڈی پی آر میں شامل کیے گئے پروجیکٹوں  کی تفصیلات کی تصدیق کریں یا اس کی تکمیل کریں۔

آئی ایل آر پروجیکٹوں کا نفاذ متعلقہ ریاستوں کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے پر منحصر ہے۔

https://forms.eduqfix.com/campusschooladmissionformnew/add

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں جل شکتی کے وزیر مملکت، جناب بشویشور ٹوڈو  نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3794

 



(Release ID: 1813470) Visitor Counter : 127


Read this release in: English