جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 22۔2021 میں 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت ریاستوں کو پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے کے لیے 21741 کروڑ روپے کی مشروط گرانٹس جاری کی گئی


مشروط گرانٹ او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھنے، پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کاذخیرہ  کرنے اور پانی کی ری سائیکلنگ کے لیے مخصوص کی گئی

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے  22۔2021 سے 26۔2025 تک کے لئے 28 ریاستوں میں دیہی مقامی اداروں کے لیے مجموعی طور پر 236805 کروڑ  روپے کی سفارش کی ہے جس میں سے 142083 کروڑ  روپے  مشروط  گرانٹ ہے

پنچایتی راج اداروں کے لیےمجموعی گرانٹ میں سے 60 فیصد پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے کے لیے  مشروط گرانٹ کے طور پر مخصوص  کیا گیا ہے

Posted On: 04 APR 2022 5:57PM by PIB Delhi

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے  22۔2021 سے 26۔2025 تک کے لئے 28 ریاستوں میں باضابطہ تشکیل شدہ  دیہی مقامی اداروں کے لیے مجموعی طور پر 236805 کروڑ  روپے کی سفارش کی ہے جس میں سے 142083 کروڑ  روپے   22۔2021 سے 26۔2025  تک کی مددت کے لئے  اور ڈی ایف  کی حیثیت کو برقرار رکھنے، پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے اور پانی کی ری سائیکلنگ کے لیے مشروط  گرانٹ ہے۔مال سال   22۔2021 کے لئے  15ویں مالیاتی کمیشن  نے  28 ریاستوں کے دیہی مقامی اداروں کے لئے مشروط گرانٹ کے طور پر 30375 کروڑ  روپے کی سفارش کی تھی اور مالی سال  22۔2021 کے لیے 26941 کروڑ  روپے کی سفارش کی تھی۔

سال 22۔2021  کے دوران  26941 کروڑ روپے کی مجموعی رقم میں سے 31 مارچ 2022 تک 21741.03 کروڑ روپے  مشروط  گرانٹس کے طور پر جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 13429.70 کروڑ روپے  27 ریاستوں کو پہلی قسط کے طور پر  اور 13 ریاستوں کو دوسری قسط کے طور پر 8,311.33 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

پنچایتی راج اداروں کے لیےمجموعی گرانٹ میں سے 60 فیصد پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے کے لیے  مشروط گرانٹ کے طور پر مخصوص  کیا گیا ہے جبکہ 40 فیصد پنچایتوں میں بنیادی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے پنچایتی راج اداروں کی صوابدید پر استعمال کے لئے غیر مشروط گرانٹ کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 3797                          


(Release ID: 1813396) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Telugu