ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

تیجس اسکیم

Posted On: 04 APR 2022 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 04 اپریل 2022:

عرب امارات میں ھارتیوں کے تربیتی پروگرام، پائلٹ پروجیکٹ ٹریننگ ان ایمریٹس جاب اینڈ اسکلز (تیجس) کے ذریعے نیشنل اسکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) مندرجہ ذیل شعبوں میں کام کرنے والے بڑے ملازمت دہندگان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے:

 

نمبر شمار

ملازمت دہندہ

شعبے

 

1.

ای ایف ایس

تعمیرات اور متعلقہ شعبے

2.

اے آئی کیو

انفارمیشن ٹیکنالوجی

3.

عیسیصالح الگرگ

تعمیرات، مینوفیکچرنگ

4.

مستقبل مائلز

خودمحرکی

5.

لولو

مالیاتی خدمات

6.

ڈلسکو

تعمیرات اور متعلقہ شعبے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جاری پائلٹ پروجیکٹ تیجس کے تحت امیدواروں کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک میں تربیت اور تصدیق کے بعد رکھا جاتا ہے۔ 10,000 کے نشانے میں سے پیش رفت درج ذیل ہے:

امیدواروں کو رکھا گیا (پیشکش خط جاری) : 101

تربیت اور تصدیق سے گزر نے والے امیدوار : 35

اگرچہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھارت واپس آنے والے کارکنوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم حکومت کے اندازوں کے مطابق وندے بھارت مشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے تقریبا 3,30,058 کارکن واپس آئے۔ حکومت نے ایس ڈبلیو اے ڈی ای ایس (ہنرمند ورکرز ارائیول ڈیٹا بیس فار ایمپلائمنٹ سپورٹ) اسکیم کا آغاز کیا جس کا مقصد واپس آنے والے شہریوں کے ہنر مندی اور تجربے کی بنیاد پر ان کا ڈیٹا بیس بنانا ہے۔ واپس آنے والے شہریوں کو http://www.nsdcindia.org/swades پر آن لائن ایس ڈبلیو اے ڈی ای ایس اسکلز کارڈ بھرنا ضروری تھا۔ تیجس اسکیم واپس آنے والے کارکنوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

آج تک، عالمی وبا کی بنا پر 25,912 افراد بھارت واپس آچکے ہیں۔ واپس آنے والے تارکین وطن کی معلومات ہنر مندی کارڈ کے ذریعے اکٹھی کی گئیں اور اسکل انڈیا کے اے سی آئی ایم (آتم نربھر ہنرمند ایمپلائز ایمپلائر میپنگ) پورٹل کے ساتھ واپس آنے والوں کو مربوط کرکے پلیسمنٹ کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

تیجس پروجیکٹ کے تحت کارکنوں میں جن مہارتوں کو فروغ دینے کا ہدف بنایا جا رہا ہے ان میں فل اسٹیک انجینئر، ڈیسک ٹاپ انجینئر، نیٹ انجینئر، کوالٹی ایشورنس (کیو اے) انجینئر، ایچ وی اے سی (ہیٹنگ، وینٹی لیشن اور ایئر کنڈیشننگ) تکنیکی ماہرین، پلمبرز، ملٹی اسکلڈ ٹیکنیشنز، ویلڈرز، کار ڈرائیورز، بائیک رائیڈرز، فوڈ اینڈ بیوریج سروس آپریٹر، ککس، فرنٹ آفس ہاسپٹلٹی سٹاف، ریٹیل سروس اسسٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، فنانس پروفیشنلز، اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز شامل ہیں۔

یہ معلومات ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3795

 



(Release ID: 1813392) Visitor Counter : 126


Read this release in: English