وزارت دفاع
دفاعی معاہدوں میں آف سیٹ سے متعلق ذمہ داریاں
Posted On:
04 APR 2022 3:15PM by PIB Delhi
وہ آف سیٹ معاہدے، جس میں دکانداروں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنی آف سیٹ سے متعلق ذمہ داری میں غلطی کی ہے / انہیں پورا نہیں کیا ہے، 31 دسمبر 2021 تک ان کی کل تعداد 21 اور خرچ نہ کی جانے والی رقم 2.24 بلین امریکی ڈالر ہے۔ غلطی کرنے والے/کام نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور پہلے سے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ان کے اوپر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی 16 معاہدوں کے معاملے میں کی گئی ہے، جہاں 31 دسمبر، 2021 تک 43.14 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، 2.64 بلین امریکی ڈالر کے آف سیٹ معاہدے، 31 دسمبر، 2021 تک 47 آف سیٹ معاہدوں میں جمع کرائے گئے ہی۔
یہ معلومات راکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 04 اپریل، 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب جان بریٹاس کے سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3771
(Release ID: 1813242)
Visitor Counter : 167