وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مہاراشٹر میں ڈیری مِلک امداد باہمی ادارے

Posted On: 01 APR 2022 5:12PM by PIB Delhi

ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ:مہاراشٹر میں فی الحال ڈیری امداد باہمی اداروں کی کل تعداد76 ہے ۔ضلع کے اعتبار سے پچھلے پانچ سال کے دوران دودھ کی پیداوار کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

دیسی گائے کی نسلوں کے تحفظ اور ان کے فروغ کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کی گئی کوششوں کوسراہنے اور اس میں اضافہ کرنے کی خاطر   بھارتی حکومت سال 2014 سے راشٹریہ گوکل مشن نافذ کررہی ہے،جس میں دیسی بیل کی نسلوں ،بیل کی آبادی کو بڑھانے اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے علاوہ بیلوں کی پیداواریت   کو بڑھانے اور تحفظ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔مذکورہ اسکیم کے تحت فی مویشی دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے خاطر مہاراشٹر کے لئے معاونت کرنے والے عوامل درج ذیل ہیں۔

  1. مصنوعی طریقے سے جنسی ملاپ  کے دائرے کو بڑھانے کے لئے ملک گیر سطح پرجنسی ملاپ کے قومی پروگرام کو نافذ کرنا۔
  2. کسانوں کے گھروں تک اے آئی خدمت فراہم کرنے کے لئے دیہی بھارت کے لئے کثیر مقصدی  مصنوعی جنسی ملاپ کی تکنیک کا قیام۔
  3. مویشیوں کی ہائی جینیٹک میرٹ (ایچ جی ایم) پیدا کرنے کے لئےتین اِن ورٹو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف ) کا قیام
  4. گوکل گراموں کا قیام۔

نیشنل ڈیری پلان مرحلہ -1(این ڈی پی-1)،ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم کو بھی 12-2011 اور 19-2018 تک مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں نافذ کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر میں ذیلی پروجیکٹس، درآمد شدھ جنین(بی پی ٹی آئی ای)کے ذریعہ بیل کی آبادی ،چارے کو بڑھانے ، راشن بیلنسنگ پروگرام، نسل کے انتخاب (پی ایس) جیسی سرگرمیوں کا احاطہ کررہے ہیں، جس سے فی مویشی دودھ کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملی۔

اس کے علاوہ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) نے مہاراشٹر میں فی مویشی دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے مندرجہ ذیل سرگرمیاں/ پروگرام شروع کیے ہیں:-

  1. ودربھ اور مراٹھواڑہ ڈیری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ(این ڈی ڈی بی :وی ایم ڈی ڈی پی)اور مہاراشٹر حکومت مشترکہ طور پر‘‘مہاراشٹر کے ودربھ اور مراٹھواڑہ علاقوں میں ڈیری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ’’کو 18-2017 سے نافذ کر رہے ہیں۔
  2. مویشیوں  کی صحت کے پروگرامس: ماسٹائٹس کنٹرول پروگرام مہاراشٹر کی 5 دودھ یونینوں کولہاپور، پونے، راجارام باپو، بارمتی اور اورنگ آباد میں نافذ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد گائے کے بچوں میں ذیلی طبی اور طبی ماسٹائٹس کا انتظام کرکے دودھ کی پیداوار کے نقصانات کو کم کرنا ہے۔
  3. مویشی کی افزائش کی سرگرمیاں: پروجینی ٹیسٹنگ/پیڈیگری سلیکشن (پی ایس )پروجیکٹس سے تیار کردہ 112ایچ جی ایم  بیل، امپورٹڈ ایمبریوز (بی پی ٹی آئی ای)پروجیکٹوں کے ذریعہ بیل کی پروڈکشن سے 3 ہائی جینیٹک میرٹ بلس اور 27 درآمد شدہ بلس ،مہاراشٹر کے سیمین اسٹیشنوں کو گزشتہ تین مہینوں میں فراہم کیے گئے ہیں۔مزید یہ کہ  گاؤلاؤ نسل کے مویشیوں کے لیے پی ایس پروجیکٹ کو مہاراشٹر میں ایم ایل ڈی بی کے ذریعہ عمل آوری کے لیے حال ہی میں منظور کیا گیا ہے جس کی کل لاگت 186.30 لاکھ  روپے ہے۔
  4. مہاراشٹر کی اینیمل اینڈ فشری سائنسز یونیورسٹی، ناگپور(ایم اے ایف ایس یو) اوراین ڈی ڈی بی کے درمیان ایک مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کئے گئے تاکہ‘‘معیاری چارے اور نسلی ویٹرنری ادویاتی پودوں کی سائنسی طریقے سے منظم پیداوار’’ کے ذریعہ چارے کی ترقی کی سرگرمیوں سمیت لائیو سٹاک فارم کی ترقی کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ (آسی اے آر)/ زراعت کی تحقیق اور تعلیم کے محکمے (ڈی اے آر ای) نے بتایاہےکہ ان کا فی الحال ملک میں بالخصوص مہاراشٹر میں نئے ڈیری سائنس/ڈیری ٹیکنیکل کالجز قائم کرنےیاکھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 

ضمیمہ

مہاراشٹر ،میں ضلع کے حساب سے دودھ کی کل پیداوار

ضلعے کے نام

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21*

ممبئی

83.39

78.46

82.69

81.66

19.24

تھانے

134.29

143.16

146.17

159.25

121.2

پال گھر

96.08

133.42

136.4

136.39

121.78

رائے گڑھ

68.93

74.21

75.42

82.45

95.07

رتن گری

55.44

63.57

63.25

63.85

65.2

سندھو درگ

40.22

44.86

45.86

46.11

41.38

ناسک

540.66

601.89

737.17

737.92

843.9

دھولے

139.21

142.82

156.18

169.97

194.25

نندوربار

87.55

89.19

97.18

94.08

90.54

جلگاؤں

261.54

317.46

371.02

365.83

462.49

احمد نگر

1770.25

1827.31

1976.27

1972.55

2073.27

پونے

1285.19

1282.08

1397.63

1466.09

1769.2

ستارہ

639.74

661.27

740.13

776.28

823.15

سانگلی

636.29

713.86

787.9

793.78

1064.12

کولہاپور

889.65

1000.34

1045.67

1111.21

1167.49

سولاپور

922.80

982.55

990.55

1157.76

1418.73

اورنگ آباد

200.04

282.64

280.9

279.48

332.09

جالنا

111.28

115.09

104.43

98.04

157.06

پربھنی

111.90

113.71

109.48

116.94

127.36

بیڑ

346.91

360.95

347.56

346.85

345.74

لاتور

229.16

243.59

239.98

252.28

294.82

عثمان آباد

299.55

327.37

296.18

304.68

452.6

ناندیڑ

250.98

245.3

241.28

252.55

283.51

ہنگولی

80.29

76.97

83.02

96.05

93.9

امراوتی

186.25

179.38

181.52

166.82

192.66

آکولا

80.12

81.76

77.51

74.39

92.9

واسم

92.25

84.81

76.65

59.38

62.85

بلدانا

136.04

165.4

149.65

132.94

175.9

یوتمال

170.99

148.96

124.24

116.36

127.16

ناگپور

163.02

167.23

161.81

165.37

173.15

وردھا

70.78

89.55

81.23

83.69

86.86

بھنڈارا

77.38

99.78

85.25

79.77

129.98

گوندیا

54.53

53.76

55.56

62.59

93.36

چندرپور

50.84

67.54

66.4

74.17

66.32

گڑھ چرولی

38.59

42.26

43.34

46.74

44.07

مہاراشٹر

10402.15

11102.5

11655.46

12024.26

13703.32

ماخذ: انٹیگریٹڈ سیمپل سروے رپورٹس، مہاراشٹر سرکارکا مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ۔

 * عبوری اعداد و شمار


*************

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.3757



(Release ID: 1813137) Visitor Counter : 141


Read this release in: English