زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ICAR کی قیادت میں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سسٹم (این اے آر ایس) نے 2014 سے بڑے پیمانے پر اگائی جانے والی  80  فصلوں کی 1956 کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام/ہائبرڈ تیار کیے


2018-19 سے 2020-21 کے دوران  بڑے پیمانے پراگائی جانےوالی مجموعی 56  فصلوں کی اقسام /مخلوط اقسام جن میں کم پانی کی ضرورت  ہوتی ہے ،تیار کی گئیں

Posted On: 01 APR 2022 5:49PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ  (آئی سی اے آر) کی قیادت میں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سسٹم (این اے آر ایس) نے 2014 سے اب تک 80 کھیتی کی فصلوں کی 1956 زیادہ پیداوار دینے والی اقسام/ہائبرڈ تیار کیے ہیں جن میں 173 کم پانی کی ضرورت والی اقسام/ہائبرڈ اناج (94)، تلہن (14)، دالیں (25)، ریشہ دار فصلیں (8) چارہ (12) اور گنا (20) شامل ہیں۔

بڑے پیمانے پر اگائی جانے والی مجموعی 56 فصلوں کی اقسام /مخلوط اقسام جن میں پانی زیادہ درکار ہوتا ہے 2018-19 سے 2020-21 کے دوران تیار کی گئیں۔جن میں 31 اناج (چاول کی 10، گندم کی 7، مکئی کی 3، جوار کی 2 اور باجرہ کی 9) شامل ہیں۔ ; 6 تلہن (2 سویابین، 2 مونگ پھلی، 1 تل، 1 بھارتی سرسوں)؛ دالیں 10 (1 اُرد کی پھلی، 4 مٹر پھلی، 1 ہارس گرام، 2 چنے، 1 دال اور 1 فابا بین)؛ 2 چارہ (فیسکیو گھاس اور سیٹاریا گھاس 1)؛ کپاس 2 اور گنا 5۔

گزشتہ 3 برسوں کے دوران، 6975.32 کوئنٹل (2018-19: 2446.7 کوئنٹل، 2019-20: 2204.45 کوئنٹل اور 2020-21:2324.17 کوئنٹل) کم پانی کی ضرورت والے بریڈر بیج مختلف  سرکاری اور پرائیویٹ  بیج پیدا کرنے والی ایجنسیوں کے لیے پیدا کیے گئے اور  سپلائی کئے گئے  ۔  2019-20سے 2020-21 کے دوران زیادہ پیداوار والے اقسام /ہائی برڈ بشمول  اسٹریس ٹولرینٹ کے  مجموعی 7443879 کوئنٹل توسیع شدہ اور معیاری بیج دستیاب کرائے گئے۔

 

*****

ش ح۔ ح ا ۔ ف ر

U-3749

                      



(Release ID: 1813110) Visitor Counter : 125


Read this release in: English