خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف پی آئی سیکٹر میں روزگار کی فراہمی پیدا کرنا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2022 3:57PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ سیکٹر بشمول فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے ڈیٹا وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے ذریعہ سالانہ سروے آف انڈسٹریز (اے ایس آئی ) کے ذریعے اور غیر رجسٹرڈ/غیر کارپوریٹ اداروں کے لیے نیشنل سیمپل سروے(این ایس ایس) کے ذریعے سامنے لایا جاتا ہے۔ صنعتوں کے سالانہ سروے 2019-2018 کے مطابق، فوڈ پروسیسنگ کا شعبہ مینوفیکچرنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کی کل تعداد میں پہلے نمبر پر تھا۔ پچھلے تین سالوں میں رجسٹرڈ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں ملازمت کی تفصیلات حسب ذیل تھیں۔

نمبرشمار

سال

ملازمت(تعداد،  لاکھ میں)

1

2016-17

18.53

2

2017-18

19.33

3

2018-19

20.05

 

ماخذ: صنعتوں کا سالانہ سروے،  شماریات  اور پروگرام کی وزارت 

اس کے علاوہ،  این ایس ایس کے 73ویں دور (جولائی 2015 سے جون 2016) کے مطابق 51.11 لاکھ افراد غیر مربوط فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں شامل کئے گئے تھے۔

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی مختلف جزوی اسکیموں کے ذریعے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی مجموعی ترقی اور ترقی کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کے تحت 31.1.2022 تک 582 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں کے لیے 3836.76 کروڑ روپے کی  امدادی رقم منظور کی گئی ہے اور 3544.62 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ مکمل شدہ منصوبوں کے تحت 180.58 ایل ایم ٹی پروسیسنگ/ذخیرہ کاری کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ وزارت وزیر اعظم کی مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز(پی ایم۔ ایف ایم ای) اسکیم کو بھی نافذ کرتی ہے، جو 2 لاکھ مائیکرو یونٹس کی اپ گریڈیشن/تشکیل کرنے کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرتی ہے۔ پی ایم۔ ایف ایم ای اسکیم ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کی بنیاد پر لاگو کی جاتی ہے۔ ایک پیداوار سے جڑی پہل (پی ایل آئی) اسکیم نافذ کی جا رہی ہے جس میں عالمی فوڈ چیمپئن سامنے لانے کے لیے سیلز پر مبنی مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ فوڈ انڈسٹری کے وہ حصے جن میں اعلی ترقی کی صلاحیت ہے، جیسے سمندری مصنوعات، پروسس شدہ پھل اور سبزیاں، کھانے کے لیے تیار/ پکانے کے لیے تیار مصنوعات بشمول باجرے کی مصنوعات، اور  اطالوی پنیر مدد کے دائرے میں آتے ہیں ۔ نامیاتی/ اختراعی مصنوعات کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو مالی مدد بھی دی جاتی ہے۔یہ  اسکیم بیرون ملک برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے تعاون میں اپنا حصہ رکھتی ہے۔

حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کے لیے ایک آزادانہ اور شفاف پالیسی وضع کی ہے جس میں خودکار راستے کے تحت 100فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔ نیز 100فیصد ایف ڈی آئی، حکومت کی منظوری کے راستے کے تحت، تجارت کے لیے اجازت دی گئی ہے،  جس میں  ای۔ کامرس کے ذریعے، ہندوستان میں تیار کردہ غذائی مصنوعات کی تجارت بھی شامل  ہے۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3756


(ریلیز آئی ڈی: 1813107) وزیٹر کاؤنٹر : 143
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English