امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سال 22-2021میں ربیع 2021کی 2.08لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی سرکاری خرید کی گئی تاکہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے ہدف کے تحت اورمخصوص طریقہ کارکے تحت  اسے جاری کیاجاسکے ، سال 23-2022کے لئے 2.50لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی سرکاری خرید کا ہدف مقررکیاگیا


سال 22-2021میں احتیاطی طورپر ذخیرہ کرنے کی غرض سے 8.79لاکھ میٹرک ٹن دالوں کی سرکاری خرید کی گئی اور منڈیوں میں اجراء کے ذریعہ 9.96لاکھ میٹرک ٹن دالیں فروخت کی گئیں

Posted On: 01 APR 2022 8:06PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ پیاز اور دالوں جیسی  بعض زرعی –باغبانی کی اشیاء کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ سے نمٹنے کی غرض سے  پرائس اسٹیبی لائزیشن فنڈ (پی ایس ایف ) یعنی قیمتوں کو مستحکم رکھنے سے متعلق فنڈ قائم کیاگیاتھا۔تاکہ صارفین کے مفادات کا تحفظ کیاجاسکے اور کھیتوں /،منڈیوں میں کسانوں  / کسانوں کی انجمنوں سے براہ راست خریداری کو فروغ دیاجاسکے ۔ حکومت کی جانب سے ایسے مارکیٹ کے اقدامات کی بدولت  منڈیوں کے مناسب اشاروں کی ترسیل ہوتی ہے اور سٹے بازی  اورذخیرہ اندوزی سے متعلق  سرگرمیوں پربھی روک لگتی ہے ۔

سال 22-2021کے دوران  ربیع 2021کی 2.08لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی سرکاری خرید کی گئی تاکہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے ہدف کے تحت اورمخصوص طریقہ کارکے تحت  اسے جاری کیاجاسکے، سال 23-2022کے لئے 2.50لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی سرکاری خرید کا ہدف مقررکیاگیاہے۔ہرسال 22-2021کے دوران پی ایس ایف ربیع پیاز سے متعلق کا رروائی کے لئے 549.77کروڑروپے کی رقم کا استعمال کیاگیاہے ۔

دالوں کے احتیاطی ذخیرے کے تعلق سے ، 22-2021کے دوران کل 8.79 لاکھ میٹرک ٹن دالوں کی سرکاری خرید کی گئی اور996لاکھ میٹرک ٹن دالوں کو منڈیوں میں اجراء، فلاح وبہبود سے متعلق اسکیموں کے لئے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو سپلائی کے ذریعہ اور فوج  اورمرکزی مسلح پولیس فورسیز کو منڈی کے اجراء کے ذریعہ فروخت کیاگیا۔ سال 22-2021کے دوران پی ایس ایف کارروائیوں کے لئے 7453.95کروڑروپے کے بقدر رقم کا استعمال کیاگیا ۔ 23-2022کےدوران پی ایس ایف  بفرذخیرے سے متعلق ضروریات کو برقراررکھنے کی غرض سے دالوں کی سرکاری خریدکا عمل جاری ہے ۔

سال  21-2020اور 22-2021کے دوران  پی ایس ایف کارروائیوں کے لئے 13952.648کروڑروپے کا استعمال کیاگیا۔اس میں پی ایس ایف دالوں سے متعلق کارروائیوں کے لئے 13325.578 کروڑروپے اور پی ایس ایف پیاز سے متعلق کارروائیوں کے لئے 627.17کروڑروپے شامل ہیں ۔

*****

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3751



(Release ID: 1813089) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi