بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی ترقی کے لئے قومی پالیسی

Posted On: 01 APR 2022 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  1/اپریل 2022 ۔ بھارتی صنعتوں کی وزارت اختراعاتی پالیسیوں / اسکیموں کے توسط سے صنعتی شعبے میں تکنیکی ترقی اور ماحولیات دوست تکنیک دستیاب کرانے کی متمنی ہے۔

اسی ضمن میں کیپٹل گڈس یعنی سرمایہ جاتی اشیاء کے شعبے کو تقویت دینے کے لئے قومی سرمایہ جاتی اشیاء پالیسی 2016 بنائی گئی تھی جس میں سرمایہ جاتی اشیاء کے شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس پالیسی کے مقاصد حسب ذیل ہیں:

  1. مجموعی پیداوار میں اضافہ کرنا۔
  2. روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا (بلاواسطہ اور بالواسطہ دونوں میں)۔
  3. گھریلو بازار کی حصہ داری میں اضافہ کرنا۔
  4. برآمدات میں اضافہ کرنا۔
  5. سرمایہ جاتی اشیاء کے شعبے میں اعلیٰ پیداواریت کی استعداد رکھنے والے ہنرمند افرادی قوت کی دستیابی۔
  6. بھارت میں ریسرچ کی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے سرمایہ جاتی اشیاء کے ذیلی شعبے میں ’تکنیکی گہرائی‘ کو مزید بہتر بنانا۔
  7. عصری تقاضوں سے ہم آہنگ معیارات کے توسط سے سرمایہ جاتی اشیاء کے شعبے میں کوالٹی ریجم کو بہتر بنانے کے لئے معیارات کو فروغ دینا تاکہ اس شعبے کو آگے بڑھایا جاسکے۔ غیر معیاری سرمایہ جاتی اشیاء کی آمد پر قدغن لگائی جاسکے۔
  8. نمو کی صورت حال میں اضافہ کے لئے ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینا اور قائم شدہ گھریلو اور بین الاقوامی فرموں سے مسابقت کرنے اور مستقبل میں سرمایہ جاتی اشیاء کے شعبے میں عالمی چمپئن بننے کے لئے ایس ایم ایز کی صلاحیت سازی کرنا۔

یہ اطلاع بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3720

 



(Release ID: 1813080) Visitor Counter : 94


Read this release in: English