آئی ایف ایس سی اتھارٹی
آئی ایف ایس سی اے نے آئی آر ڈی اے آئی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
01 APR 2022 7:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 1/ اپریل 2022 ۔ جناب انجتی سری نواس، چیرمین، انٹرنیشنل فنانشیل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے ) اور شری دیباشیش پانڈا، چیرمین، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی ) نے آج حیدرآباد میں آئی آر ڈی اے آئی ہیڈ آفس میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ۔
مفاہمت نامے کی توجہ معلومات کے انٹر ریگولیٹری تبادلے کو مضبوط بنانے، تکنیکی تعاون، نگرانی سے متعلق امور مین اشتراک اور ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات کے مطابق انشورنس کے جدید حل تیار کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہے ۔ یہ خاص طور پر فنٹیک برج کے ذریعےایک انٹرآپریبل ریگولیٹری سینڈ باکس کیلئے میکانزم فراہم کرتا ہےتاکہ ہندوستانی انشورنس ٹیکنالوجی کے اسٹارٹ اپس کو یہ سہولت مل سکے کہ وہ بیرون ملک دائرہ اختیار والی اور اسی طرح اندرون ملک دائرہ اختیار رکھنے والی کمپنیوں کا پتہ لگا سکیں ۔
آئی ایف ایس سی اے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کی ترقی اور ضابطہ کاری کے لیے ذمہ دار ہے، جن میں آئی ایف ایس سی کے انشورنس سیکٹرشامل ہیں جن کو باقی ہندوستان سے الگ ایک الگ بین الاقوامی مالیاتی دائرہ اختیار کے طور پر سمجھا جاتا ہے، آئی ایف ایس سی اے کا مقصد ایک مضبوط عالمی روابط کو فروغ دینا، ہندوستانی معیشت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا اور بین الاقوامی مالیاتی فورم کے طور پر علاقائی/عالمی سطح پر کام کرنا ہے۔
آئی آر ڈی اے آئی کو پورے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں انشورنس سیکٹر کی ہمہ جہت ترقی اور ضابطے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے (آئی ایف ایس سی سیکٹر کے علاوہ)جس میں اس سے جڑے یا اس سے متعلقہ معاملات شامل کئے جاسکتے ہیں۔
مفاہمت نامے سے دونوں ریگولیٹرز کے درمیان ہم آہنگی، تعاون اور شراکت داری کی صلاحیت پیدا ہوگی تاکہ ہندوستانی انشورنس کمپنیوں سمیت ان عالمی انشورنس انڈسٹری کی کمپنیوں کو راغب کیا جاسکے جو بین الاقوامی بازار کی متلاشی ہیں تاکہ وہ ایک سازگار ماحول میں اختراعاتی بیمہ حل تیار کرسکیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3719
(Release ID: 1813028)
Visitor Counter : 147