وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ نے چیتک ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شاندار خدمات کا 60 سالہ جشن منایا

Posted On: 02 APR 2022 8:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 اپریل 2022:

بھارتی فضائیہ میں چیتک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 60 شاندار برسوں کی خدمات کی تکمیل کے موقع پر جناب راج ناتھ سنگھ نے 02 اپریل 2022 کو فضائیہ اسٹیشن، حکیم پیٹ میں بھارتی فضائیہ کی میزبانی میں ایک کنکلیو کا افتتاح کیا۔ چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور اے او سی ان سی ٹریننگ کمانڈ ایئر مارشل مانویندر سنگھ مسلح افواج کی دیگر معزز شخصیات اور سینئر افسران کے ساتھ موجود تھے۔ فضائی فوج کے سابق سربراہان، ایئر چیف مارشل ایف ایچ میجر (ر) ایئر چیف مارشل این اے کے براؤن (ر) اور سابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل کرم بیر سنگھ (ر) اہم حاضرین میں شامل تھے۔

اس موقع پر عزت مآب رکشا منتری نے چیتک ہیلی کاپٹروں پر ایک خصوصی کور، کافی ٹیبل بک اور یادگاری فلم جاری کی۔

اپنے کلیدی خطاب کے دوران عزت مآب رکشا منتری نے گزشتہ چھ دہائیوں میں امن اور تنازعات کے دوران چیتک ہیلی کاپٹر وں کی شاندار کارکردگی اور انضمام اور مشترکہ صلاحیت کے جذبے کو فروغ دینے میں اس کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مشین کو کامیابی سے اڑانے میں شامل تمام افراد خصوصاً ایچ اے ایل کے بے پناہ تعاون کا بھی اعتراف کیا جو 1965 سے لائسنس کے تحت اس مشین کو تیار کرکے "آتم نربھرتا" کا پرچم بردار رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایچ اے ایل نے اپنے اس تجربے کی بنیاد پر جدید ترین ہیلی کاپٹرڈیزائن، تیاری اور پیداواری صلاحیتوں کو بنایا۔

فضائیہ کے سربراہ نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران 1962 میں شمولیت کے بعد سے تمام تنازعات میں چیتک کی بے پناہ خدمات کے ساتھ ساتھ سیاچن گلیشیر سمیت پورے ملک میں امن کے دور کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

عزت مآب رکشا منتری نے تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا جس میں چیتک ہیلی کاپٹر کی ساٹھ سالہ شاندار خدمات کی نمائش کی گئی اور مسلح افواج کے سابق فوجیوں اور دیگر معززین سے بات چیت کی جو کنکلیو میں موجود تھے۔

اس تقریب کا جشن مناتے ہوئے چیٹاکس، پیلاٹس، کرن، ہاکس، ایڈوانسلائٹ ہیلی کاپٹر وں  اور ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں سمیت 26 طیاروں کا ایک قابل ذکر فلائی پاسٹ ہر ایک کے لیے آنکھوں کو خیرہ کرنے والا تھا۔ اختتام میں ڈائمنڈ کی شکل بناکر آٹھ چیتک ہیلی کاپٹروں کا فلائی پاسٹ ہوا ، یہ مشین ملک کے طول و عرض میں سب سے اہم خدمات فراہم کرتی رہی ہے۔ یہ شاندار مشین اب بھی تمام علاقوں میں کام کرتی ہے اور تینوں خدمات کے پائلٹوں کے لیے بنیادی تربیتی ہیلی کاپٹر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)TZ20.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(5)79J9.jpeg

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3699

 



(Release ID: 1812890) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi