الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانک آلات اور سمیی کنڈیکٹرس کی مینوفیکچرنگ کی فروغ کے لیے اسکیم

Posted On: 01 APR 2022 2:32PM by PIB Delhi

حکومت ہند کا مقصد ہند،ستان کو، الیکٹرانکس کے لیے عالمی اقداری سلسلے میں ، اپنی آتم نربھر بھارت کی اقتصادی پالیسیوں کے ایک حصے کے طورپر، ایک اہم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کا ہب بنانا ہے۔ اس کے ایک حصےکے طور پر ہم اپنی الیکٹرانکس کے مینوفیکچرنگ کے حیاتیاتی نظام کو وسعت دے رہے ہیں اور عمیق کر رہے ہیں۔ الیکٹرانکس کی مینوفیکچرنگ میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر ہندوستان کو کھڑا کرنے کی غرض سے حکومت ہند نے بہت سی ہراول اسکیمیں شروع کی ہیں جن کا مقصد الیکٹرانکس سے متعلق قومی پالیسی 2019 (این پی ای-2019) کے تحت ’’آتم نربھر بھارت-ایک خود کفیل ہندوستان‘‘ وضع کرنا ہے۔ الیکٹرانکس آلات اور سیمی کنڈیکٹرس کی  مینوفیکچرنگ کی فروغ کے لیے اسکیم (ایس پی ای سی ایس)اس سمت میں ایک قدم ہے۔ اسے یکم اپریل 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا اور یہ ان شناخت شدہ الیکٹرانک اشیا کی فہرست کے لیے اصل سرمایہ جاتی اخراجات پر 25 فیصد کی مالیاتی ترغیب فراہم کرتی ہے جو الیکٹرانک کی مصنوعات کی کم ہوتی ہوئی اقداری سلسلے کے ساتھ تیاری کرتی ہیں جن میں  الیکٹرانک آلات، سیمی کنڈیکٹر / نمائشی فیبریکیشن اکائیاں، اے ٹی ایم ٹی اکائیاں مخصوص ذیلی اسمبلیاں اور مذکورہ اشیا کی تیاری کے لیے کیپٹل اشیا شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 31 مارچ 2023 تک درخواست دی جاسکتی ہے۔ 28 فروری 2022 تک ایگزکیٹیو کمیٹی (ای سی) نے 23 درخواستوں کو منظوری دے دی ہے جن میں مجموعی طورپر پروجیکٹ کی مختصر رقم 6816 کروڑ جبکہ مذکورہ ترغیب 1245 کروڑ روپئے کی ہے۔ منظور شدہ درخواستوں میں مجموعی طور پر29021روزگار وضع کرنے کا امکان  ہے۔ (انتیس ہزار اکیس)

حکومت نے ملک میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبے کو توسیع دینے اور ہندوستان کو ایک عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن کا ہب بنانے کی غرض سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ حکومت کے ذریعے کئےگئے مختلف اقدامات کے نتیجے میں ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے درج ذیل اسکیموں کے تحت بہت سی تجاویز موصول ہوئی ہیں:

  1. تبدیل شدہ خصوصی ترغیباتی پیکیج کی اسکیم (ایم-ایس آئی پی ایس) کے تحت، بیرون ملک شیئر ہولنگ رکھنے والی کمپنیوں کی جانب سے 59086 کروڑ روپئے کی مجوزہ سرمایہ کاری کے ساتھ مجموعی طور پر 127 تجاویز موصول ہوئی ہیں جو الیکٹرانک اشیا مصنوعات کی تیاری کے لیے اکائیاں قائم کرنے کے لیے زیر غور ہیں۔ ان 127 تجاویز میں سے 124 تجاویز کو 56341 کروڑ روپئے کے مجوزہ سرمایہ کاری کے ساتھ منظوری دے دی گئی ہے۔ الیکٹرانک آَلات کی تیاری کے لیے 104 منظور شدہ درخواست کنندگان (124 منظور شدہ کنندگان میں سے) کے ذریعے رپورٹ شدہ کیپٹل اخراجات 19600 کروڑ روپئے ہے۔
  2. یکم اپریل 2020 کو نوٹیفائی کردہ بڑے پیمانے کی الیکٹرانکس کی مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) غیر ملکی کمپنیوں سے مجموعی طور پر 12 درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے۔
  3. مورخہ 3 مارچ 2021 کو نوٹیفائی کردہ آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کے تحت، غیر ملکی کمپنیوں سے موصول مجموعی طور پر 4 درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے۔
  4. یہ معلومات الیکٹرانک اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر راجیو چند سیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.3644

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1812620) Visitor Counter : 178


Read this release in: English