بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی   نے مالی سال21۔ 2020  میں 175.90 کروڑ کا ریوینیو حاصل کیا

Posted On: 01 APR 2022 6:59PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  انٹرنیشنل سینٹر فار آٹو موٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) کو نیشنل آٹوموٹیو ٹیسٹنگ اینڈ  آر اینڈ ڈی انفراسٹرکچر پروجیکٹ ( این اے ٹی آر آئی پی ) کے تحت شمالی آٹوموٹیوہب کے اندر ایک مکمل ٹیسٹنگ اور ہومولوگیشن سینٹر کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ سنٹرل موٹر وہیکل رولز (سی ایم وی آر) کے تحت  یہ ایک اتھارائزڈ ٹیسٹنگ سینٹر ہے  اور آٹوموٹیو شعبے کے لئے سرٹیفیکیشن/ ہومولوگیشن، ڈیزائن اور انجینئرنگ، آر اینڈ ڈی، کنسلٹنسی اور ٹیسٹ اور ویلی ڈیشن وغیرہ جیسی خدمات فراہم کر اتا ہے۔ یہ غیر آٹوموٹیو  پرائیویٹ سیکٹر کے لئے  ایل ای ڈی لیمپوں، یو پی ایس سسٹم، الیکٹرانک آلات، جنریٹر سیٹ،  میڈیکل آلات وغیرہ کے واسطے ٹیسٹنگ  خدمات بھی فراہم کراتا ہے۔ مالی سال 21۔2020 میں آئی سی اے ٹی   نے 175.90 کروڑ (جی ایس ٹی سے خالص)  روینیو حاسل کیا۔

*****

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 3668                          


(Release ID: 1812527) Visitor Counter : 134


Read this release in: English