وزارت دفاع

آئیڈیکس پہل

Posted On: 01 APR 2022 3:06PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے یکم اپریل 2022 کو لوک سبھا میں  جناب انوراگ شرما  کو ایک  تحریری جواب میں بتایا کہ  انوویشنز فار ڈیفنس ایکسیلنس (آئیڈیکس) فریم ورک حکومت نے ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، انفرادی اختراع کاروں، آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ اور تعلیمی ادارے   سمیت صنعتوں کی شمولیت سے  دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں اختراعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے اور خود کفیلی کو فروغ دینے کے مقصد سے  سے شروع کیا  تھا۔ حکومت نے  سال 2021-22 سے 2025-26 تک  کے آئندہ  5 برسوں کے لیے 498.78 کروڑ روپے کی بجٹ امداد کے ساتھ آئیڈیکس کے لئے  مرکزی شعبے کی ایک اسکیم منظور کی ہے۔  اس اسکیم کا مقصد تقریباً 300 اسٹارٹ اپ/ ایم ایس ایم ایز / انفرادی اختراع کاروں اور تقریباً 20 پارٹنر انکیوبیٹرز کو ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) کے ذریعے مالی امداد فراہم کرانا ہے۔ رواں مالی سال 2021-2022 کے لیے حکومت نے آئیڈیکس۔- ڈی آئی او کے لئے  45 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

حکومت ملک میں دفاعی شعبے میں تعاون کرنے  اور  ایرو اسپیس سیٹ اپ تیار کرنے کے لئے  قابل قدر گرانٹس ، مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ دستیاب ٹیسٹ سہولیات/انفراسٹرکچر تک آسان اور تیز  رفتار رسائی فراہم کراتے ہوئے  کام کاج کے آسان طریقہ کار  اور کم سے کم دستاویزی کارروائی کے ساتھ ملک تخلیق اور اختراع کرنے اور حصولیابی کی سہولت  فراہم کراتے ہوئے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس طرح پورے ماحول کو ان کے موافق بناتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3651

                          



(Release ID: 1812479) Visitor Counter : 99


Read this release in: English