ریلوے کی وزارت
پی پی پی موڈ کے تحت اسٹیشن پر تعمیراتی کام
Posted On:
01 APR 2022 3:44PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل سمیت مختل ماڈلز کے تحت ریلوے اسٹیشنوں پر تعمیراتی کام سے متعلق متعدد امکانات تلاش کر رہی ہے۔ مہاراشٹر میں چھتر پتی شیوا جی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ٹی ایم) اور دہلی میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کو، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے ہائبرڈ بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر (ایچ وائی بی او ٹی) ماڈل کے تحت نشان زد کیا گیا ہے۔
سورت ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن ہب کے ترقیاتی کام کے لیے انڈین ریلوے اسٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، گجرات اسٹیٹ روڈ ٹرانسپور کارپوریشن اور سورت میونسپل کارپوریشن کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر، جناب اشونی ویشنو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3641
(Release ID: 1812469)
Visitor Counter : 134