ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پلاسٹک اور دیگر حیاتیاتی لحا ظ سے نہ فنا ہونے والے عناصر کا انتظام

Posted On: 31 MAR 2022 5:56PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشون کمار  چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 16 فروری 2022 کو پلاسٹک کی پیکیجنگ کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری سے متعلق رہنما خطوط کو مشتہر کیا۔ ای پی آر رہنما خطوط کے تحت، سخت پلاسٹک کی پیکیجنگ کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکل شدہ پلاسٹک کے مواد کے استعمال سے متعلق اہداف کا قابل نفاذ نسخہ،  پلاسٹک کی پیکیجنگ کے  تمام شعبوں میں پیکیجنگ میں ورجن پلاسٹک مواد کا استعمال کم کر دے گا۔ مزید برآں، ای پی آر کے رہنما خطوط میں اس نوعیت کی پلاسٹک پیکیجنگ وضع   کرنے کے پہلو کو فروغ دینے کی بات کہی گئی ہے  جو  مخصوص  حالات میں ماحولیات کے تقاضو ں کے مطابق  مکمل طور پر حیاتیاتی لحاظ سے مٹی کا جز بن جائے  شرط یہ ہے  کہ اس سلسلے میں  ضابطہ جاتی  اداروں سے ضروری سند حاصل کی جائے اور ان کی  شرائط پر عمل کیا جائے ۔

شناخت شدہ واحداستعمال پلاسٹک اشیا  کی ممانعت سے مختلف شعبوں میں پلاسٹک کے استعمال میں کمی آئے گی۔ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ (پی ڈبلیو ایم ) رولز، 2016 کے مطابق، گٹکھا، تمباکو اور پان مسالہ کو ذخیرہ کرنے، پیک کرنے یا فروخت کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک کے مواد پر مکمل پابندی ہے۔ وزارت نے 12 اگست 2021 کو پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی رولز، 2021 کو بھی مشتہر کیا ہے، جس میں شناخت شدہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء کی تیاری، درآمد، ذخیرہ، تقسیم، فروخت اور استعمال پر یکم جولائی 2022  سے پابندی عائد کی گئی ہے، جن کی افادیت کم ہے اور کوڑا کرکٹ کی زیادہ صلاحیت ہے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2016 اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2016 کے مطابق، مقامی حکام کو ٹھوس کچرے کو جمع کرنے، پروسیسنگ اور ٹھکانے لگانے کا پابند بنایا گیا ہے، بشمول غیر  بائیوڈیگریڈیبل کچرے اور پلاسٹک کے فضلے۔  سوچھ بھارت مشن کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ٹھوس فضلہ انتظام کے لیے جس میں پلاسٹک فضلہ شامل ہے،  اضافی  مرکزی امداد مہیا کی جاتی ہے ۔ مزید برآں ، پلاسٹک پیکجنگ مینڈیٹ پروڈیوسر، درآمد کنندگان اور برانڈ کے مالکان کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کے لیے گائیڈ لائنز کے تحت پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کے ماحولیاتی طور پر درست انتظام کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت شناخت شدہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک کے خاتمے کے لیے بیداری پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 4 سے 10 اکتوبر 2021 تک آئیکونک ویک کی تقریبات کے حصے کے طور پر ملک بھر میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے بچنے کے لیے بیداری پروگرام کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔ 2021 میں ایک بار استعمال  ہونے والی پلاسٹک کے بارے میں ایک الگ آگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا۔  اس آگاہی مہم کے تحت چار علاقائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ملک میں اسکولی طلبہ میں بیداری پھیلانے کے لیے پورے ہندوستان کی سطح پر ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3625


(Release ID: 1812230) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi