ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جنگلات کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی طریقہ کار
Posted On:
31 MAR 2022 6:04PM by PIB Delhi
جنگلات سے متعلق قومی پالیسی، 1988 یہ فراہم کرتی ہے کہ جنگلاتی علاقوں میں روایتی حقوق اور رعایتوں کے حامل افراد کو جنگل کے تحفظ اور ترقی کے ساتھ اپنی شناخت کرنے کی ترغیب دی جائے جس سے وہ فوائد حاصل کرتے ہیں۔
درج فہرست قبائل اور جنگلات میں رہائش پذیر دیگر روایتی باشندوں (جنگل کے حقوق کی پہچان) ایکٹ، 2006 (مختصر ایف آر اے میں) ایک قانون ہے جو جنگل میں رہائش پذیر درج فہرست قبائل اور جنگل میں رہائش پذیر دیگر روایتی باشندوں کے حقوق اور قبضے کو تسلیم کرتا ہے۔ ایسے افراد جنگلوں میں نسل در نسل رہائش پذیر ہیں لیکن ان کے حقوق درج نہیں کیے جا سکے۔
ایف آر اے کا سیکشن 3(1)(i) جنگل میں رہائش پذیر درج فہرست قبائل اور جنگل میں رہائش پذیر دیگر روایتی افراد کو کسی بھی کمیونٹی جنگلاتی وسائل کی حفاظت، دوبارہ شجرکاری یا تحفظ یا انتظام کرنے کے حقوق فراہم کرتا ہے جسے وہ روایتی طور پر پائیدار استعمال کے لیے تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ ایف آر اے کا سیکشن پانچ درج ذیل امور فراہم کرتا ہے: -
ایسے علاقوں میں جہاں کسی بھی جنگل کے حق کے حاملین، گرام سبھا اور گاؤں کی سطح کے ادارے ہیں ،وہاں اس ایکٹ کے تحت کسی بھی جنگل کے حق کے حاملین کو درج ذیل اختیار دیا گیا ہے؛
(a) وائلڈ لائف ، جنگل اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت؛
(b) اس بات کو یقینی بنانا کہ ملحقہ آبی علاقے ، آبی ذخائر اور دیگر ماحولیاتی طور پر حساس علاقے مناسب انداز میں محفوظ ہیں۔
(c) اس بات کو یقینی بنانا کہ جنگل میں رہائش پذیر درج فہرست قبائل اور جنگلات کے دیگر روایتی باشندوں کی رہائش گاہ کو، نیز ان کے ثقافتی ورثے کو متاثر کرنے والے کسی بھی قسم کے تباہ کن طریقوں سے محفوظ رکھا جائے؛
(d) اس بات کو یقینی بنانا کہ کمیونٹی جنگلاتی وسائل تک رسائی کو منظم کرنے اور جنگلی جانوروں، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کو بری طرح متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لیے گرام سبھا میں لیے گئے فیصلوں کو مرتب کیا جائے۔
قبائلی امور کی وزارت اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے ایف آر اے کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 06 جولائی 2021 کو ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ایف آر اے اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کے مطابق ریاستی حکومتیں ایکٹ کے نفاذ کے لئے ذمہ دار ہیں۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ۔ م ص
U -3620
(Release ID: 1812213)