زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حکومت کا، ملک میں سورج مکھی   کی کاشت کے رقبے اور پیداوار میں اضافہ پرزور


سورج مکھی کی کاشت کو تیل بیجوں اور آئل پام مشن کے خطوط پر فروغ دیا جائے گا:  وزیرزراعت جناب تومر



Posted On: 31 MAR 2022 6:26PM by PIB Delhi

زراعت  اور کسانوں کی بہبود کی وزارت ، حکومت ہند نے پورے ملک میں سورج مکھی کی کاشت کے رقبے اور پیداوار  میں  اضافے  پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سلسلے میں  زراعت  اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرتومر نے  ریاستی حکومتوں   اور متعلقہ ماہرین سے ایک میٹنگ میں  تفصیلی صلاح ومشورہ  بھی کیا ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں   جن خطوط  پر ملک بھر میں دالوں  - تیل بیجوں  اور نیشنل آئل پام مشن  شروع کیا گیا ہے، انہیں خطوط  پر منصوبہ بند طریقے سے سورج مکھی کا کاشت کو فروخت کیا جائے گا۔ریاستوں اور ماہرین کے مشوروں  کے متعلق یہ بات اس تعلق سے  ایک مفصل ایکشن  پلان تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  تمام اہم ریاستی حکومتوں اور  صنعت ، بیج  تنظیموں  وغیرہ  جیسے اسٹیک  ہولڈر س  پرمبنی ایک  ذیلی کمیٹی  اور زراعتی کمشنر  اوردوسرے متعلقہ اعلیٰ حکام مل کر  ایک روڈ  میپ تیار کریں گے ۔ ریاستوں پر  سورج مکھی  کی پیداوار بڑھانے پر اصرار کرتے ہوئے انہوں نے  اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ  بیج اور چھوٹی  آبپاشی  سہولتیں   پہلے کی طرح   ریاستی حکومتوں کو مہیا کی جاتی رہیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K0JZ.jpg

کرشی بھون نئی دلی میں مرکزی وزیر زراعت  جناب تومر  کی صدارت میں  منعقد ہونے والی  اعلیٰ سطحی میٹنگ میں  اترپردیش ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹر ،  ہریانہ ، پنجاب ، تمل ناڈو اور دوسری ریاستوں کے  اعلیٰ  حکام نے  شرکت کی ۔مرکزی وزیر جناب تومر نے  نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ   ،  نیشنل  سیڈس ایسوسی ایشن آف انڈیا ،فیڈریشن آف سیڈ انڈسٹری آف انڈیا اور  پرائیویٹ  سیکٹر کے  کاروباریوں  سمیت   آئل سیکٹر کے  متعدد  اہم  اسٹیک ہولڈر س  کے ساتھ ہوئی بات چیت کی ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود  کے وزرائے مملکت  جناب کیلاش چودھری  اور محترمہ شوبھا کرن  دلاجے  اور  زراعت کے سکریٹری   جناب سنجے اگروال بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔جوائنٹ سکریٹری  محترمہ شبھا ٹھاکر نے  سورج مکھی کی کاشت کے  علاقوں  اور پیداوار  پر  روشنی ڈالی ۔ سورج مکھی ایک اہم تیل بیج  فصل ہے، جو  خاص طورسے کرناٹک  ، مہاراشٹر  ،آندھر اپردیش ،  پنجاب ، ہریانہ میں  کاشت کی جاتی ہے۔ البتہ  بہار ، اترپردیش  ، مغربی بنگال ، اوڈیشہ ، چھتیس گڑھ وغیرہ جیسی ریاستوں   میں  بھی اس کی کاشت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

میٹنگ  میں  ،  مائیکرو  اریگیشن   کے تعاون کے ساتھ  سورج مکھی کی کاشت کے  علاقے میں توسیع کرنے میں  دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے  اترپردیش   حکومت نے کہا کہ سورج مکھی کے لئے  مسٹرڈ آئل  کی  کامیابی کے  ماڈل کو  اپنایاجانا چاہئے۔وہیں  کرناٹک میں   خاص طور پر ربیع سیزن میں   ، خالی  پڑی ہوئی  زمینوں  پر  سورج مکھی کی کاشت  کو فروغ دینے  میں  دلچسپی  کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ کسانوں کی  آمدنی  میں اضافے کے لئے  آبپاشی سہولتوں کی  یقین دہانی  کرائی جانی چاہئے ۔کرناٹک کی حکومت نے  ریاست  کے  مغربی گھاٹ   خطے میں  تُر ،  سویابین  اور  مکئی  جیسی  کاشت کی جانے والی  اہم فصلوں کے ساتھ  ہی  سویابین  کی کاشت  کی بھی وکالت کی ۔اس کے ساتھ ہی کرناٹک حکومت نے  باجرہ پروگرام  کی طرز پر سورج مکھی کی کاشت  کے  علاقے  میں  اضافہ کرنے میں بھی  دلچسپی کا اظہار کیا۔ آندھرا پردیش میں  بھی  دھان  پیداکرنے والے  علاقے میں  ٹی آر ایف اے  کی توسیع کے ذریعہ سورج مکھی کی کاشت میں  دلچسپی کا اظہار کیا۔ خاص طورپر سے  ان علاقوں  میں ، جہاں  ٹیوب ویل  موجود ہیں  ۔پنجاب  بھی  دھان  پیداکرنے والے  علاقو ں میں  تخفیف کے  ساتھ  سورج مکھی کی کاشت  کے علاقے  میں  اضافے  پر رضامندی کا اظہار کیا اسی  طرح  ہریانہ میں  آلو کی کاشت کے  تقریباََ  تیس ہزار  ایکڑ کے رقبے  میں   ہی  سورج مکھی کی کاشت  کرنے کی منصوبہ  بندی کی ۔اس  ضمن میں   آئل سیڈ  سیکٹر  کے اہم   اسٹیک ہولڈرس  نے  سورج مکھی  کی کاشت کو  فروغ دینے کے حوالےسے  ایک علیحدہ  منی مشن قائم کرنے  ،  بیجوں کی  دستیابی  ،  بیماریوں   پر  کنٹرول  ، بازاری حمایت  اور  دیگر  امدادی اقدامات  کرنے کی درخواست کی ۔

*************

 

ش ح۔ج ق ۔رم

U-36

 



(Release ID: 1812212) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi