وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

 مختلف وزارتوں  اور محکموں کے تحت حکومت ہند نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت 16,000 سے زیادہ پروگرام منعقد کیے ہیں: جناب جی کشن ریڈی

प्रविष्टि तिथि: 31 MAR 2022 6:23PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ حکومت ہند  کی ثقافت کی وزارت نے مختلف خود مختار اداروں کے ذریعے ملک کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مختلف فنکاروں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پروگرام منعقد کیے ہیں۔ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت پورے ملک اور دنیا بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں (جسمانی اور ورچوئل پروگرام دونوں)، فنکاروں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت نے ہندوستان کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ان کے تعاون کو تسلیم کرنے کو یقینی بنایا ہے۔

 اب تک، حکومت ہند کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ کل 16,089 پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ مختلف ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کل 8,154 پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، وزارت ثقافت مختلف مالیاتی گرانٹ اسکیموں کا بھی انتظام کرتی ہے جس کے تحت فن اور ثقافت کے فروغ اور ترقی کے لیے این جی اوز/انفرادی فنکاروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، اس طرح ان غیر سرکاری تنظیموں اور انفرادی فنکاروں کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تعاون کو تسلیم کیا جاتا ہے۔حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کے تحت زونل ثقافتی مراکز (زیڈ سی سیز) ’راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو‘ (آر ایس ایمز) منعقد کررہی ہے  جس میں ملک بھر کے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہے۔ اب تک ایسے 11 آر ایس ایمز ملک میں 20 مختلف مقامات پر منعقد کیے جا چکے ہیں۔ پچھلے تین برسوں کے دوران، زیڈ سی سیز نے 3000 سے زیادہ علاقائی پروگرام بھی منعقد کیے ہیں جن میں ملک کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرنے والے فنکاروں کی بڑی تعداد کی شرکت شامل ہے۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی جو حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، ہندوستان کے متمول اور متنوع غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے 'غیر مادی ثقافتی ورثے اور ہندوستان کے متنوع ثقافتی روایات کی حفاظت' کے نام سے ایک مخصوص اسکیم کا انتظام کرتی ہے۔ . فنکاروں کو پنشن اور طبی امداد کی اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی کل تعداد 7,832 ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا  ک۔  م ص

U - 3612


(रिलीज़ आईडी: 1812210) आगंतुक पटल : 189
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी