شہری ہوابازی کی وزارت

اے اے آئی نے پانچ ہوائی اڈوں پر قائم ہونے والے ایف ٹی اوز کے لئے ایوارڈ لیٹر  جاری کئےہیں


آئی جی آر یو اے  نے 2021 میں 19019 پرواز گھنٹے  مکمل کئے  جو 2019 کے مقابلے میں  25 فی صد زیادہ ہیں

گزشتہ تین برسوں کے دوران 4100 مریضوں نے ایئر ایمبولنیسس  کی خدمات حاصل کیں

Posted On: 31 MAR 2022 2:43PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،31 مارچ 2022/

گزشتہ تین برسوں میں  ہندستانی  اور غیر ملکی فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او)   کے کیڈٹس کو  ہندستان میں جاری کئے گئے   کمرشیل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) کی تعداد درج ذیل ہے:

سال انڈین ایف ٹی او غیرملکی ایف ٹی اوز کل             

2019 430 314 744

2020 335 243 578

2021 504 358 862

 

 

 

حکومت نے ملک میں  پائلس کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کئی اقدامات کئےہیں۔  ان میں  درج ذیل شامل ہیں:

(i) ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) ایک آزاد فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن   (ایف ٹی او پالیسی لائی ہےجس نے  ہوائی اڈہ کی رائلٹی (ایف ٹی اوز کی طرف سے اے اے او آئی کو  روینیو شیئر  کی ادائیگی)  کا تصور  ختم کردیا گیا ہے۔ اور زمین کے کرائے کو   نمایاں طور پر   معقول بنایا گیا ہے۔

(ii) اے اے آئی نے   31 مئی 2021 اور 29 اکتوبر  2021 کو  9 ایف ٹی اوزکے لئے  ایوارڈ لیٹر  جاری کئے ہیں  جو پانچ ہوائی اڈوں پر  قائم کئے جائیں گے یعنی دو بیلاگاوی (کرناٹک) دو  جلگاؤں (مہاراشٹر)  دو کالا برگی (کرناٹک)  دو کھجوراہو (مدھیہ پردیش)  اور ایک لیلاباری (آسام) میں۔

(iii) ڈی جی سی اے  نے ایئرکرافٹ مینٹنس انجیئنرس (اے ایم ای)  اور  پروازی عملے  (ایف سی)  امید واروں کے لئے  آن لائن  آن ڈیمانڈ امتحان (او ایل او ڈی ای)  متعارف کرایا ہے    جو نومبر 2021 سے   نافذ العمل ہے۔  یہ سہولت امیدواروں کو  دستیاب  امتحانی سلاٹ سے   تاریخ اور وقت کا  انتخاب کرنے کی  اجازت دیتی ہے۔

(iv)ڈی جی سی اے نے فلائنٹ انسٹرکٹر کو  بااختیار بنانے کے لئے  اپنے ضوابط میں  ترمیم کی ہے  جس میں  ایف ٹی او  فلائٹ آپریٹر کی اجازت دینے کا   حق ہے۔

(v)ہندستان کی  سب سے بڑی فلائنگ اکیڈمی-اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی  (آئی جی آر یو اے)  امیٹھی (اترپردیش) کو  گونڈیا   مہاراشٹر) اور کالا برگی   (کرناٹک)  کو پائلٹ کی   تربیت دینے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اس کے  پرواز کے اوقات اور ہوائی جہاز  کے  استعمال کو  بہتر بنایا جاسکے جو کہ   سردیوں کے مہینوںمیں کم وزیلٹی کی وجہ سے  شدید متاثر  ہوتےہیں۔

ملک میں ایر میڈیکل ٹرانسپورٹیشن  (اے ایم ٹی)  کے تحت   49 ایئر ایمبولینس  (طیارہ اور ہیلی کاپٹر) 19 غیر شیڈول  آپریٹرس کے ذریعہ   کام کررہے ہیں۔   ایئر ایمبولینس کی  ریاست کے لحاظ سے   تقسیم   اس طرح ہے: دہلی (39) گجرات (1)کیرالہ (2) مہاراشٹر (5) اوڈیشہ (1) مغربی بنگال  (1)   گزشتہ تین سالوں کے دوران  تقریباً  4100 مریضوں نے   ایمبولنس کی  خدمات حاصل کی ہیں۔  ایئر ایمبولینس خدمات  دیہی علاقوں میں  ضرورت اور دستیابی کی بنیاد پر  دستیاب ہیں۔ 

یہ معلومات  شہری ہوا بازی کی وزارت نے  وزیر مملکت  جنرل  (ڈاکٹر ) وی کے سنگھ (سبکدوش)  نے آج لوک سبھا میں   ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3572

 



(Release ID: 1812185) Visitor Counter : 121


Read this release in: English