بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی یو جی جے وائی اسکیم پر عمل درآمد اور اس کی تکمیل کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات

Posted On: 31 MAR 2022 3:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31مارچ 2022: بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پروجیکٹوں اور ان کی تکمیل کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. مرکزی سطح پر حکومت ہند کے بجلی کی وزارت کے سکریٹری  کی سربراہی والی ڈی ڈی یو جی جے وائی پر بین وزارتی مانیٹرنگ کمیٹی نے اس اسکیم پر عمل درآمد پر قریبی نظر رکھی۔
  2. جیساکہ ریاستوں نے درخواست کی تھی کہ اسکیم کے نفاذ اور تکمیل میں سہولت دی جائے، یہ درخواست قبول کر لی گئی۔
  • iii. ریاستی سطح پر چیف سکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی نے پیش رفت پر قریبی نظر رکھی تاکہ عمل درآمد سے متعلق معاملات کو حل کیا جائے۔
  • iv. رورل الیکٹریفکیشن کارپوریشن (آر ای سی ) لمیٹڈ نے جو مرکزی ایجنسی ہے فیلڈ کی سطح پر اپنے ریاستی دفتروں کے ذریعے اسکیم پر عمل درآمد پر قریبی نظر رکھی۔
  1. ضلعے کی سطح پر (دشا) ضلع کی ترقیاتی تال میل اور مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگوں کی قیادت سب سے زیادہ سینئر ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) نے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3587

 


(Release ID: 1812178)
Read this release in: English