بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں مربوط بجلی ترقی اسکیم کی خاصیتیں ،عمل درآمد اور موجودہ صورتحال

Posted On: 31 MAR 2022 3:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31مارچ 2022 :  بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے ستمبر 2014 میں مربوط بجلی ترقی اسکیم آئی پی ڈی ایس شروع کی تھی۔ جس کے تحت ذیلی ترسیل کے استحکام کے لیے تقسیم سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ اور شہری علاقوں میں تقسیم کرنے والے ٹرانسفارمروں  کی میٹرنگ / فیڈرس / صارفین ، آئی ٹی سے متعلق کام کاج ، اینٹر پرائز ریسورس پلاننگ ، اسمارٹ میٹرنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکویزیشن سسٹم پر عمل کیا گیا ۔

آئی پی ڈی ایس کے تحت ذیلی ترسیل کے استحکام اور شہری علاقوں میں تقسیم کے نیٹ ورک کے لیے مرکزی رقوم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ  مجموعی تکنیکی اور کمرشیئل نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔ آئی پی ڈی ایس کے تحت بھی رقوم کو منظوری دی گئی ہے ۔ یہ رقم زیر زمین کیبلنگ اور ایئرل بنچ کیبل میں کام آئے گی۔

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3585

 


(Release ID: 1812175)
Read this release in: English