کوئلے کی وزارت
کوئلے کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری
Posted On:
30 MAR 2022 5:05PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
کوئلے اور لگنائٹ کی کانوں کی نیلامی کے لیے طریقہ کار کو / کوئلہ / لگنائٹ کی فروخت کے لیے ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر 28.05.2020 جاری کیا گیا ہے اور بموجب آرڈر مورخہ 24.11.2021 کے آرڈر میں ترمیم کیا گیا ہے۔ طریقہ کار کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:
- ریونیو شیئرنگ میکانزم کی بنیاد پر فلور4 فیصد4% پر۔
- مکمل طور پر دریافت شدہ اور جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کے بلاکس پر لاگو ہوتا ہے۔
- پیشگی رقم تخمینی ارضیاتی ذخائر کی قیمت پر مبنی ہے۔
- کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو ماہانہ بنیاد پر اپنا مالیہ حصص ادا کرنا ہوگا ،جو ان کے ذریعے قبول کیے گئے مالیہ حصص کے صفر فیصد کے بقدر ہوگا، کوئلے کی مجموعی مقدار اور نظریاتی یا اصل قیمت، (جو بھی زیادہ ہو) کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
- کوئلے کی جلد پیداوار، گیسی فیکیشن اور لیکوی فیکیشن کے لیے ترغیبات۔
- کول بیڈ میتھین (سی بی ایم) کے بروئے کار لانے کی اجازت ہے۔
- کوئلے کی فروخت اور/یا استعمال پر کوئی پابندی نہیں۔ کوئلے کی پیداوار کے جدول میں مزید لچک۔
کول مائنز (خصوصی دفعات) ایکٹ، 2015 [سی ایم ایس پی ایکٹ] اور 13.03.2020 کو نافذ معدنی قوانین ترمیمی ایکٹ، 2020 کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 [ایم ایم ڈی آر ایکٹ] میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سی ایم ایس پی ایکٹ کے سیکشن 4(2) اور 5(1) اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے سیکشن 11 اے میں ترمیم کی گئی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ نیلامی/ الاٹمنٹ کے ذریعے منتخب ہونے والی کوئی بھی کمپنی اپنے استعمال، فروخت یا کسی دوسرے مقاصد کے لیے کوئلے کی کان کنی کا کام جاری رکھ سکتی ہے، جیسا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے وضاحت کی جا سکتی ہے، نیلامی میں وسیع پیمانے پر شرکت اور مسابقت کی اجازت دے کر۔ اس طرح، وہ کمپنیاں جن کے پاس ہندوستان میں کوئلے کی کان کنی کا کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے، وہ اب کوئلے کے بلاکس کی نیلامی میں حصہ لے سکتی ہیں۔
*****
ش ح۔ اک۔ ت ع
U NO: 3561
(Release ID: 1811857)
Visitor Counter : 122