بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ایز) کے تحت زراعت اور سیاحت پر مبنی صنعتیں
Posted On:
31 MAR 2022 12:49PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لو ک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ موجودہ رہنما خطوط کے مطابق زراعت اور سیاحت پر مبنی صنعتوں کے تحت کچھ سرگرمیوں کا ایم ایس ایم ای سیکٹرکے دائرے میں پہلے ہی احاطہ کردیا گیا ہے۔ان دونوں زمروں کے تحت سرگرمیاں جس کے لئے ادھیم رجسٹریشن (یو آر ) کی اجازت دی گئی ہے،یو آر پورٹل کے ڈراپ ڈاؤن مینو میں دی گئی ہیں۔ زراعت پر مبنی سرگرمیاں مثلاً پرائمری مارکیٹ کی فصلوں کی تیاری یعنی صفائی ستھرائی،تراشنا ،درجہ بندی ، جراثیم کشی ،کاٹن جننگ کی صفائی اور بیلنگ ؛ پروپیگنڈہ وغیرہ کے لیے بیج کی پروسیسنگ اور سیاحت پر مبنی سرگرمیاں جیسے کہ ٹریول ایجنسی کی سرگرمیاں، ٹور آپریٹر کی سرگرمیاں؛ ہوٹل اور موٹیلس،سرائے،ریسورٹس جو مختصر مدت کے قیام کی سہولیات فراہم کرتے ہیں؛ہاؤس بوٹس میں رہائش شامل ہے، وغیرہ پہلے سے ہی ایم ایس ایم ای سرگرمیوں کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔
کامرس کے محکمے کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق زرعی اشیاء کی برآمدات کا فروغ ایک جاری عمل ہے اور زرعی برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت نے ریاستی /ضلع سطح پر بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔ریاستی مخصوص ایکشن پلان تیار کئے گئےہ یں اور زرعی برآمدات کے لئے نوڈل ایجنسیوں ،اسٹیٹ سطح کی مونٹرنگ کمیٹوں اور کلسٹر سطح کی کمیٹیوں کو بہت سی ریاستوں میں تشکیل دیا گیا ہے۔ ملک اور پیداوار سے متعلق مخصوص ایکشن پلان برآمدات کے فروغ کیلئے بھی تشکیل دئے گئےہیں ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کامرس کے محکمہ کے اسپورٹ ہب پہل کی حیثیت سے ضلع کے تحت تشکیل دیا گیاادارہ جاتی فریم ورک زرعی برآمد پالیسی کے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
برآمد کاروں کے ساتھ بات چیت کے لئے کسانوں ،کسان ،پرڈیوسر آرگنائزیشن اور امداد باہمی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے ایک کسان سے جڑا پورٹل قائم کیا گیا ہے۔ کلسٹروں میں خریدار ی کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں کے درمیان میٹنگوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ برآمد سے جڑی مارکیٹ رابطے فراہم کئے جاسکیں۔ بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ساتھ مستقبل بات چیت ہوتی رہی ہے تاکہ برآمد کے مواقع کا اندازہ لگایا جاسکےاور اس کا تجزیہ کیا جاسکے۔کنٹری اسپیسفک بائر۔سیلر میٹس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
حکومت نے زرعی پیداوار کی برآمدات کے لئے مال بھاڑے کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے مال بھاڑے کے بین الاقوامی کمپوننٹ کے لئے مدد فراہم کرنے کی غرض سے مخصوص زرعی اشیاء کے لئے ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ اسسٹنگ نام سے ایک سینٹرل سیکٹر اسکیم بھی متعارف کرائی ہے۔
کامرس کا محکمہ بہت سی دیگر اسکیموں کے ذریعہ مدد بھی فراہم کرتا ہے تاکہ زرعی اشیاء کی برآمدات سمیت برآمدات کو فروغ دیا جاسکے اور برآمد اسکیم کے لئے تجارتی بنیادی ڈھانچے اور مارکیٹ تک رسائی کی پہل کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ اس کے علاوہ زرعی اشیاء کے برآمد کاروں کو امداد بھی زراعت کی ایکسپورٹ پروموشن اسکیموں اور پروسس فوڈ پروڈکٹس ڈیولپمینٹ اتھارٹی(اے پی ای ڈی اے)،میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمینٹ اتھارٹی(ایم پی ای ڈی اے) ،تباکو بورڈ ، ٹی بورڈ ،کوفی بورڈ،ربر بورڈ اور مسالحہ سے متعلق بورڈ کے تحت بھی دستیا ب ہیں۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.3565
(Release ID: 1811856)