کوئلے کی وزارت
ایمونیم نائٹریٹ کی گھریلو پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2022 5:10PM by PIB Delhi
کوئلہ ،کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فی الحال، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے پاس بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد کے لئے 12 گھریلو نجی دھماکہ خیز مواد بنانے والے اداروں کے ساتھ ،بڑے ڈیا دھماکہ خیز مواد کے لئے 06 گھریلو نجی دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے اور اجازت شدہ دھماکہ خیز مواد کے لئے 04 گھریلو نجی دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والوں کے ساتھ باقاعدہ چلنے والے معاہدے ہیں۔ سی آئی ایل کا بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد کی فراہمی کے لیے میسرز انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ متوازی طویل مدتی کام کا معاہدہ بھی ہے۔آٹھ نجی دھماکہ خیز مواد بنانے والی فرمیں ایس سی سی ایل کو ایس ایم ای ایکسپلوسیو(دھماکہ خیز مادہ) فراہم کر رہی ہیں۔ مزید،برآں ای سی سی ایل کے پاس 50,000 ٹن کی کل صلاحیت کے دو کیپٹیو ایکسپلوزو مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں۔
ملک میں ہائی ڈینسیٹی امونیم نائٹریٹ (ایچ ڈی اے این) کے 4 مینوفیکچررز ہیں اور ایچ ڈی اے این کی گھریلو پیداواراتنی نہیں ہے کہ کوئلے کی کان کنی، غیر کوئلے کی کان کنی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لئے استعمال ہونے والے مختلف قسم کے دھماکہ خیز مواد بنانے والوں کی ضرورت پوری کی جاسکے۔اس لئے دھماکہ خیز مواد بنانے والے دھماکہ خیز مواد بنانے والوں کے لئے گھریلو اور درآمد شدہ اے این کا مرکب استعمال کرتے ہیں۔ پبلک ڈومین میں دستیاب معلومات کے مطابق روس نے ایمونیم نائٹریٹ (اے این) کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے دھماکہ خیز مواد کی سپلائی کسی حد تک متاثر ہوئی ہے۔ کوئلے کی لگاتاراور آسان طریقے سے پیداوار کے لئے دھماکہ خیز مواد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے ملک میں امونیم نائٹریٹ کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.3558
(ریلیز آئی ڈی: 1811835)
وزیٹر کاؤنٹر : 156