قانون اور انصاف کی وزارت

مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے محکمہ انصاف کی نئی ویب سائٹ کا آغاز کیا

Posted On: 30 MAR 2022 8:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:30؍مارچ2022: عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا نیائے کے وِژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے محکمہ برائے انصاف نے شہریوں کو محکمے کے تمام ڈیجیٹل اقدامات کے لیے واحد مرکز کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ایک نئی ویب سائٹ شروع کی۔ نئی ویب سائٹ کا افتتاح آج مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے جیسلمیر بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SRFW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033BFI.jpg

نئی ویب سائٹ ایس3 ڈبلیو اے اے ایس پلیٹ فارم (محفوظ، مرتفع اور سگمیا ویب سائٹ سروس) پر شروع کی گئی ہے۔ یہ جی آئی جی ڈبلیو (گورنمنٹ ویب سائٹس کے لیے رہنما خطوط) کے مطابق ٹیمپلیٹس کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ ویب سائٹس بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتا ہے جو انتہائی حسب ضرورت ہیں اور بغیر کسی توسیع پذیر سافٹ ویئر کی وضاحت شدہ انفراسٹرکچر پر تعینات کی جا سکتی ہیں۔ اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اب ویب سائٹ کو مزید صارف دوست بنا دیا گیا ہے۔ اس میں آسانی سے ترمیم کی جا سکتی ہے اور یہ یکسانیت کی طرف ایک قدم ہے۔ اس طرح یہ عوام تک معلومات کی شفافیت، رسائی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پھیلاؤ کو یقینی بنانا اور خدمات کی دہلیز پر فراہمی کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JF2V.jpg

نئی ویب سائٹ انٹریکٹو ہے اور شہریوں پر مبنی خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرتی ہے۔ اب گجرات، اڈیشہ، کرناٹک، جھارکھنڈ، پٹنہ اور مدھیہ پردیش کی معزز ہائی کورٹس کی عدالتی کارروائیوں کا براہ راست نشریہ یہاں دیکھا جاسکتا ہے، معزز ہائی کورٹس کے فیصلوں اور احکامات تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، کیس کی صورتحال سی این آر نمبر کا استعمال کرتے ہوئے چیک کیا جاسکتا ہے، ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے، این جے ڈی جی کے ذریعے ملک کے تمام کمپیوٹرائزڈ ضلع اور ماتحت عدالتوں کی عدالتی کارروائیوں/فیصلوں سے متعلق ریئل ٹائم ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ، ججوں کی تقرری، فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس، نیائےبندھو، گرام نیالیہ، دشا اسکیم، ٹیلی لا سے متعلق تمام معلومات یہاں دستیاب ہیں کیونکہ وزارت اس پورٹل کو سبھی سے متعلق معلومات کے ایک واحد ذریعہ کے طور پر قائم کرنا چاہتی ہے۔ محکمہ انصاف کی کوششیں صارف کے نقطہ نظر سے ڈیزائن کی گئی ہیں، ویب سائٹ دیویانگ دوست ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

وزارت مستقبل میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ڈیجیٹل ٹاؤن ہال، عمومی سوالنامہ کے جوابات کے لیے لائیو چیٹ بوٹ، قوم کے مزاج کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف موضوعات پر سروے اور پول، تجاویز، آراء اور شکایات وغیرہ کے لیے ڈائیلاگ فورمز کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

 

************

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 3539)



(Release ID: 1811731) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi