خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری ماترووندنا یوجنا کے تحت فوائد
Posted On:
30 MAR 2022 2:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 مارچ 2022/
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت فی الحال زچگی کا فائدہ پہلے زندہ بچے کےلئے اہل مستفدین کے لئے دستیاب ہے۔ عام طور پر عورت کا پہلا حمل نئے قسم کے چیلنجوں اور تناؤ کے عوامل سے روبرو کراتا ہے ۔ اس لئے یہ اسکیم ماں کو اس کے پہلے زندہ بچے کی محفوظ ڈیلیوری اور حفاظتی ٹیکہ کاری کے لئے مدد فراہم کرتی ہے۔
پی ایم اینڈ وی وائی تمام حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم)کا احاطہ کرتی ہے ، پی ڈبلوی اینڈ ایل ایم کو چھوڑ کر جو مرکزی حکومت یا ریاستی حکومتوں یا پبلک سیکٹر اینڈر ٹیکنگ پی ایس یوز کے ساتھ باقاعدہ ملازمت میں ہے یا وہ اس وقت کے لئے کسی بھی قانون کے تحت اسی طرح کے فوائد حاصل کررہے ہیں۔
خواتین کو تحفظ، سلامتی اور بااختیار بنانے مربوط فائدے فراہم کرنے کے لئے حال ہی میں مشن شکتی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ پی ایم ایم وی وائی کو نئی شکل دی گئی ہے اور اسے مشن شکتی کے تحت ایک ذیلی اسکیم کے تحت شامل کیا یگا ہے۔ ترمیم شدہ پی ایم اینڈ وی وائی ماترو فائدہ میں6 ہزار روپے ، دوسرے بچوں کے لئے بھی فراہم کرائے جائیں جب دوسرا بچہ ایک لڑکی ہے۔پیدائش سے قبل جنس کا انتخبکی حوصلہ شکنی کرنے اور لڑکی کو بڑھاوا دینے اور کا جشن منانا اس میں شامل ہے۔
اسکیم کے نفاذ میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ درپیش آپریشینل دلائل سےمتعلق دشواریوں، جب رپورٹ درج کی جاتی ہے، تکنیکی تبادلہ خیال کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے۔ فائدہ حاصل کرنے والے پر تعمیل کے بوجھ کو اور کم کرنے کے لئے اسکیم کے تحت قسطوں کی تعداد کو بھی ترمیم شدہ اسکیم میں 3 سے گھٹا کر 2 کردیا گیا ہے۔
پی ایم ایم وی وائی کے راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹ) موڈ میں آدھار نمبر سے جڑے استفادہ کنندہ کے بینک/ڈھاک گھر کھاتے میں پانچ ہزار روپے کے ماترتو فائدہ کی ادائیگی کا تصور کیا گیا ہے ۔ اہل استفادہ کنندہ ڈیلیوری کے بعد جننی سرکشا یوجنا( جے ایس وائی) کے تحت ماتروتو فائدہ کے لئے منظور شدہ معیارات کے مطابق بقیہ نقد رقم حاصل کرنے کا حقدار ہے تاکہ ایک خاتون کو 6 ہزار روپے ملیں۔
اس اسکیم کامقصد نقد مراعات کے طور پر مزدوری کے نقصان کے لئے جزوی معاوضہ فراہم کرنا ہے تاکہ خاتون پہلے بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں کافی اور مناسب آرام کرسکے اور نقد مراعات فراہم کرنے سے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں( پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) میں بہتر صحت چاہنے والے برتاؤ میں سدھار ہوگا۔
یہ جانکاری خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3499
(Release ID: 1811726)
Visitor Counter : 207