وزارت خزانہ
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 234ایچ کے تحت فیس مقرر کرنے کے لیے انکم ٹیکس قوانین، 1962 کی دفعات میں ترمیم
Posted On:
30 MAR 2022 7:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی:30؍مارچ2022: انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 (’’ایکٹ‘‘) کی دفعات کے تحت ہر وہ شخص جسے یکم جولائی 2017 کو پین الاٹ کیا گیا ہے اور وہ آدھار نمبر حاصل کرنے کا اہل ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ 31 مارچ 2022 کو یا اس سے پہلے اپنے آدھار کی اطلاع مقررہ اتھارٹی کو دے۔ ایسا کرنے میں ناکام ہونے پر اس کا پین غیر فعال ہو جائے گا اور وہ تمام طریقہ کار جن میں پین کی ضرورت ہوتی ہے روک دیے جائیں گے۔ ایک مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد مقررہ اتھارٹی کو آدھار کی اطلاع دینے پر پین کو دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔
ٹیکس دہندگان کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لئے نوٹیفکیشن نمبر17/2022 مورخہ 29 مارچ، 2022 کے مطابق31 مارچ، 2023 تک ٹیکس دہندگان کو ایک موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ کسی ردعمل کا سامنا کئے بغیر اپنے آدھار کو پین سے منسلک کرنے کے لئے آدھار کے لیے مقررہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔ اس کے بعد نتیجے میں ٹیکس دہندگان کو آدھار کو مطلع کرتے وقت یکم اپریل 2022 سے تین ماہ تک 500 روپے کی فیس اور اس کے بعد 1000 روپے کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔
تاہم 31 مارچ 2023 تک ان تشخیص کاروں کا پین جنہوں نے اپنے آدھار کو مطلع نہیں کیا ہے، ایکٹ کے تحت طریقہ کار کے لیے کام کرتا رہے گا، جیسے آمدنی کی واپسی، رقم کی واپسی کی کارروائی وغیرہ۔ اس سلسلے میں ایک تفصیلی سرکلر نمبر7/2022 مورخہ 30 مارچ 2022 کو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
31 مارچ، 2023 کے بعد ٹیکس دہندگان کا پین جو اپنے درکار آدھار کو مطلع کرنے میں ناکام رہتے ہیں غیر فعال ہو جائے گا اور پین پیش کرنے، اطلاع دینے یا حوالہ نہ دینے کے ایکٹ کے تحت تمام نتائج ایسے ٹیکس دہندگان پر نافذالعمل ہوں گے۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3536)
(Release ID: 1811692)
Visitor Counter : 191