وزارتِ تعلیم
تعلیمی نظام میں اصلاحات
Posted On:
30 MAR 2022 3:31PM by PIB Delhi
یو جی سی گرانٹس کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں ( ایچ ای آئی ) کے ذریعے مکمل آن لائن اور کھلے فاصلاتی تعلیمی پروگرام کی پیشکش کے لئے ضابطے نوٹیفائیڈ کئے ہیں ۔ ان ضابطوں میں دیگر باتوں کے علاوہ ، اہلیت کی شرائط، آن لائن پروگرام پیش کرنے کے لئے ریگنیشن کا عمل، ایچ ای آئی کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال، تعلیمی اور دیگر معیارات شامل ہیں۔ اس میں پرائیویٹ شعبے کے ساتھ فرنچائزی کے لئے پابندی ہے اور آن لائن پروگرام کی پیشکش کی ملکیت صرف ایچ ای آئی کی ہونی چاہیئے ۔ تفصیلات https://www.ugc.ac.in/pdfnews/221580.pdf. پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ ، ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر یو جی سی او ڈی ایل اور آن لائن پروگرام کے ضوابط میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسے یو جی سی کی ویب سائٹ https://deb.ugc.ac.in/ پر فریقین سے تبصرے/مشورے حاصل کرنے کے لئے اپ لوڈ کیا گیا تھا ، جس کی آخری تاریخ 15 مارچ ، 2022 ء تھی۔
حکومت ہند نے اپنے بجٹ 23-2022 ء میں ڈیجیٹل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے تاکہ مختلف بھارتی زبانوں اور آئی سی ٹی کے فارمیٹس میں طلباء کو ، اُن کے گھر پر ذاتی آموزشی تجربے کے ساتھ عالمی درجے کی یکساں معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے ۔
یہ معلومات آج تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
******
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3506
(Release ID: 1811680)