الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈیجیٹل انڈیا اسکیم اور آدھار

Posted On: 30 MAR 2022 2:33PM by PIB Delhi

یو آئی ڈی اے آی نے باشندوں کے ذریعے آدھار کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کی خاطر درج ذیل متعدد سہولیات تیار کی ہیں:

  1. یو آئی ڈی اے آئی ہندوستان بھر میں کام کر رہے 55 ہزار سے زیادہ اندراج کے مراکز کے ذریعے باشندوں کو اندراج/اپ ڈیٹ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔  اس کے علاوہ یو آئی ڈی اے آئی 79 جدید ترین آدھار سیوا کیندر بھی چلاتا ہے،  جہاں باشندوں کو آرامدہ ماحول پیش کیا جاتا ہے اور  یہ مراکز وہیل چیئر کے لیے معقول ہیں اور یہاں پر بزرگوں اور معذور افراد کو خصوصی خدمت فراہم کی جاتی ہے۔
  2. جن باشندوں نے آدھار کے ساتھ اپنا موبائل نمبر جوڑا ہے، انہیں  آن لائن پورٹل یعنی myaadhaar.gov.in کے ذریعے اپنے ڈیموگرافک ڈیٹا (نام، عمر، صنف اور تاریخ پیدائش) کو اپ ڈیٹ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
  • III. یو آئی ڈی اے آئی نے باشندوں کو اپنے آدھار کے ساتھ موبائل/ای میل جوڑنے کی سہولت عطا کرنے کے لیے، انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینکس (آئی پی پی بی) کو رجسٹرار بنایا ہے۔ یہ خدمات ڈاکیہ (پوسٹ مین) کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں اور اوسطاً 30 ہزار سے زیادہ ایسے ڈاکیے روزمرہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، آدھار نے شمولیتی نقطہ نظر اپنایا ہے اور اس کے اندراج/اپ ڈیٹ کا عمل  بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہیں۔

مزید برآں،  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ڈیجیٹل انڈیا اسکیم شمولیتی اور معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہے، حکومت ہند کے ذریعے اٹھائے گئے متعدد قدموں میں ہندوستانی حکومت کی ویب سائٹوں کے رہنما خطوط کی اشاعت (جی آئی جی ڈبلیو) ہے، جس میں ویب سائٹوں تک رسائی کے لیے رہنما خطوط،  انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی سی) کے رسائی کے معیار ’آی ایس 17802‘ حصہ-1 کی اشاعت شامل ہیں جس میں متعدد معذوریوں کے عملی تقاضوں کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ صلاحیت سازی کے لیے باقاعدہ رسائی سے متعلق بیداری کے پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

حکومت ہند ویب 3.0 اور اس کے ذریعے پیش کیے جانے والے چیلنجوں اور مواقع سے باخبر ہے۔ حکومت کو پورا اعتماد ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا سے، صنعت کار ویب 3.0 کی اختراع سے متعلق تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت، جناب راجیو چندر شیکھر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3496



(Release ID: 1811616) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Gujarati