جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
توانائی کے پلانٹس کے لئے کچراء
Posted On:
29 MAR 2022 7:08PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بجلی / بائیو گیس/ بائیو سی این جی پیدا کرنے کے لئے ملک میں کل 249 ویسٹ ٹو اینرجی پلانٹ ، 819 بائیو ماس پاور پلانٹ اور 50.8 لاکھ چھوٹے بائیو گیس پلانٹ قائم کئے گئے ہیں۔
ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس میں خشک اور آتش گیر کچرے جیسے میونسپل ٹھوس کچرے سے توانائی کی وصولی کے لئے جلانے کا عمل کیا جاتا ہے۔ جس کی کیلورفک قدر 1500 کے سی اے ایل / کے جی سے زیادہ ہوتی ہے۔ میونسپل ٹھوس کچرے کو جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے اخراج کو آلودگی پر کنٹرول کرنے والے آلات ، فلوگیس ٹریٹمنٹ (ایف جی ٹی) تعینات کر کے نمٹا جاتا ہے۔ پلانٹ میں آن لائن امیشن مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے، جس کی اسٹیٹ پالیوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ نگرانی کی جاتی ہے۔
28 فروری 2022 کو میونسپل ٹھوس کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے 132.1 میگا واٹ کی صلاحیت کے نصب کئے گئے کل مجموعی 11 پلانٹ ملک میں قائم کئے گئے ہیں۔ ان پلانٹس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت لگ بھگ 11 ہزار ٹن ہے اور وہ یہ بجلی میونسپل ٹھوس کچرے سے پیدا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا - ق ر)
U-3434
(Release ID: 1811347)