وزارت خزانہ
تریپن وزارتوں کی 313 مرکزی سیکٹر اور مرکز کی اسپاؤنسر والی اسکیموں کو ڈی بی ٹی بھارت پورٹل پر ڈال دیا گیا ہے
Posted On:
29 MAR 2022 7:24PM by PIB Delhi
مالیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ راست فوائد منتقلی پروگرام کا مقصد مستفیدین کو ، ان کے بینک کھاتوں میں براہ راست سبسڈیز کی منتقلی کے ذریعہ شفافیت لانا ہے۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 53 وزارتوں کی 313 مرکزی سیکٹر اور مرکز کی اسپاؤنسر والی اسکیموں کو ڈی بی ٹی بھارت پورٹل پر ڈال دیا گیا ہے، تاکہ مستفیدین کو صحیح صحیح طریقے سے نشان زد کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 20-2019 میں 70.6 کروڑ مستفیدین (نقد) اور 74.1 کروڑ مستفیدین (کائنڈ) تھے، جب کہ 21-2020 میں 98 کروڑ اور 81.9 کروڑ مستفیدین تھے۔
وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ ڈی بی ٹی بھارت پورٹل پر پردھان منتری راست فائدے کی منتقلی اسکیم (پی ایم ڈی بی ٹی) کے نام سے کوئی اسکیم نہیں ڈالی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا - ق ر)
U-3479
(Release ID: 1811339)
Visitor Counter : 170