بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں صارفین کو کم خرچ اور 24 گھنٹے بجلی سپلائی فراہم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 29 MAR 2022 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29مارچ 2022: : بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے مرکزی سرکار کی شعبہ جاتی کمپنیوں کے ذریعے مرکزی شعبہ میں بجلی پلانٹس قائم کر کے اور مختلف ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بجلی مختص کر کے ریاستی سرکاروں کی کوششوں میں مدد کی ہے۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  توانائی سے متعلق اپنی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔

مرکزی حکومت بھی اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے ان ریاستوں کی کوششوں میں مدد دیتی ہے۔ ان اسکیموں میں دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا ، مربوط بجلی ترقیاتی اسکیم اور اجول ڈسکام اشیورینس یوجنا، پاور سسٹم ڈیولپمنٹ فنڈ شامل ہیں۔ ان کا مقصد سبھی گھروں کو بجلی کی بلارکاوٹ سپلائی فراہم کرنے کا نشانہ حاصل کرنے میں مدد دینا ہے۔

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3450


(रिलीज़ आईडी: 1811193) आगंतुक पटल : 153
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English