کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
بڑی مقدار میں پی ایل آئی اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
29 MAR 2022 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29مارچ 2022: : کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پورے ملک سے بڑی مقدار میں دواؤں کے لیے پی ایل آئی اسکیموں کے لیے چار ٹارگیٹ زمروں میں 36 مصنوعات کے لیے کل 239 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ درخواستیں دو مرحلوں میں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے حکومت کے ذریعے ابھی تک 49درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے۔
حکومت نے صنعت سے متعلق ایسوسی ایشنوں ، مصنوعات کاروں اور اختراع کاروں کے ساتھ میٹنگیں منعقد کر کے اسکیم کو فروغ دیا ہے۔ اُس نے ریاستی سرکاروں اور غیرملکی سفارت خانوں کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔ اسکیم کی رہنما ہدایات بھی محکمے کی ویب سائت پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ اس اسکیم کو الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نیز سوشل میڈیا ہینڈلس کے ذریعے بھی فروغ دیا گیا ہے۔
منتخبہ 49 درخواستیں 33 کمپنیوں کی ہیں ۔ ان 33 کمپنیوں میں سے 13 کمپنیاں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نئی کمپنیاں بھی ہیں۔
***
(ش ح- ا س- ت ح)
U. No. 3446
(रिलीज़ आईडी: 1811192)
आगंतुक पटल : 129
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English