بجلی کی وزارت

دیہی علاقوں میں بجلی پہنچانے کے کام کے لیے دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا

Posted On: 29 MAR 2022 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29مارچ 2022: بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے دسمبر 2014 کو دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا ڈی ڈی یو جی جے وائی کا آغاز کیا تھا۔ جس کا مقصد زراعی اور غیر زرعی فیڈرز کو علیحدہ کرنے ، ذیلی ٹرانسمیشن کے استحکام اور فروغ اور تقسیم کے بنیادی ڈھانچے ، تقسیم کے ٹرانسفارمرس، فیڈرس صارفین کے لیے میٹرنگ اور ملک بھر کے گاؤوں میں بجلی پہنچانے سمیت دیہی علاقوں میں بجلی فراہم کرنا ہے۔  جیساکہ  ریاستوں  نے اطلاع دی ہے کہ سبھی بجلی سے محروم گاؤں میں 28 اپریل ، 2018 تک بجلی پہنچا دی گئی تھی۔ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت شمار کیے گئے 18374 بجلی سے محروم گاؤوں میں 15-2014 سے لے کر 28.4.2018 تک بجلی فراہم کر دی گئی۔ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت کل 1,27,68,620 گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3449



(Release ID: 1811189) Visitor Counter : 114


Read this release in: English