وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی اسرائیل کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 29 MAR 2022 7:25PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 29 مارچ 2022 کو اسرائیل کے وزیر دفاع مسٹر بینجمن گانٹز سے ٹیلی فون پر بات کی۔ یہ کال تل ابیب سے شروع کی گئی تھی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اسرائیل میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے اور مہذب دنیا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا ”اسرائیل کے وزیر دفاع مسٹر بنجمن گانٹز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے معصوم جانوں کے ضیاع پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کی آج کی مہذب دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔“

مسٹر گانٹز نے اس جذبے کی تعریف کی اور وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے جناب راج ناتھ سنگھ کو مزید بتایا کہ ان کا 30 تا 31 مارچ 2022 کا مجوزہ دورہ ہندوستان کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخیں سفارتی ذرائع سے طے کی جائیں گی۔ اس دورے کے منتظر، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3451


(Release ID: 1811122) Visitor Counter : 141


Read this release in: Hindi , English