سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پری/پوسٹ میٹرک اور این او ایس وظائف پر اخراجات
Posted On:
29 MAR 2022 4:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 مارچ 2022:
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران درج فہرست ذاتوں کے طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور پری میٹرک اسکالرشپ اسکیموں پر ہونے والے مجموعی اخراجات کی, ریاست اور سال کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
نیشنل اووَسیز اسکالرشپ (این او ایس) اسکیم کی مرکزی شعبہ کی اسکیم کے تحت، ریاست کے لحاظ سے سرمائے کی تقسیم نہیں کی گئی۔ گذشتہ 5 مکمل برسوں کے دوران این او ایس کے اخراجات کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
یہ محکمہ وقتاً فوقتاً این او ایس اسکیم کے رہنما خطوط کا جائزہ لیتا ہے اور اس نے ضابطہ کو آسان بنانے اور این او ایس اسکیم کے مناسب نفاذ کے لیے متعدد غیر معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سال بھی، وزارت میں مناسب غورو خوض کے بعد نظرثانی کی گئی۔ مالی برس 2021۔22 سے، نشستوں کی تعداد 100 سے بڑھاکر 125 کی جا چکی ہے۔ بجٹی تخمینہ کو بھی بڑھا کر 35.00 کروڑ روپئے کے بقدر کر دیا گیا ہے اور حالیہ برسوں میں، پہلے کے برعکس ، اس اسکیم کے تحت ایوارڈ یافتگان کی تعداد کا ایک بڑا فیصد حصہ غیر ممالک کا سفر کرچکا ہے۔
ضمیمہ
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3436
(Release ID: 1811060)
Visitor Counter : 169