سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی این ٹی کی معاشی اختیارکاری کے لیے اسکیم
Posted On:
29 MAR 2022 4:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 مارچ 2022:
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ غیر نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کو روزگار فراہمی میں مدد کرنے کی غرض سے ، ڈی این ٹی (ایس ای ای ڈی) کی معاشی اختیار کاری کے لیے ایک اسکیم وضع کی گئی ہے۔ اس کے تحت کیے جانے والے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:
- ان برادریوں کے نوجوانوں کو بہتر معیاری کوچنگ خدمات فراہم کراتے ہوئے مسابقتی امتحانات کے ذریعہ روزگار فراہم کرکے سہولت بہم پہنچانا؛
- پی ایم۔ جے اے وائی کے تحت ڈی این ٹی برادریوں کو صحتی بیمہ فراہم کرانا؛
- iii. اقتصادی سرگرمیوں اور انہیں سیلف ہیلپ گروپوں میں منظم کرکے محفوظ روزگار کو فروغ دینا
- iv. مکانات کی تعمیر کے لیے ڈی این ٹی برادریوں کے اراکین کو مالی امداد فراہم کرنا۔
یہ اسکیم آئندہ پانچ برسوں میں 6250 طلبا کو مفت کوچنگ فراہم کرکے، 444500 کنبوں کو صحتی بیمہ فراہم کرکے، روزگار سے متعلق پہل قدمی کے لیے 2000 کلسٹرس اور 4200 کنبوں کو مکانات فراہم کرکے فوائد بہم پہنچائے گی۔
اس اسکیم کے تحت مستفیدین کی آسان رسائی کے لیے آن لائن نظام کے توسط سے درخواستیں مدعو کرنے کے لیے ایک پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کو صارف دوست بنانے کے لیے انتہائی احتیاط برتی گئی ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3435
(Release ID: 1811035)