کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول فیلڈس کے کام کاج کے لئے ای- نگرانی کے طریقہ کار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 MAR 2022 5:15PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری سوال کے  جواب  میں بتایا کہ کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل) نے  مہندی کول فیلڈس لمیٹڈ (ایم سی ایل)  سمیت اپنے ذیلی اداروں میں ای- نگرانی  جیسے  سی سی ٹی وی نگرانی اور  جی پی ایس پر مبنی وی ٹی ایس سسٹم کو نصب کیا  ہے تاکہ ان پلانٹوں پر کوئلے  کے کام کاج کی جانچ کی جاسکے۔

سنگریننگ کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) نے تما م کانکنی کے مقامات  پر گاڑیوں کو ٹریک کرنے کا نظام (وی ٹی ایس) کا نفاذ کیا ہے تاکہ ترسیل کے مقامات پر کانکنی  سے کوئلے کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جاسکے۔ تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کو آر ایف آئی ڈی ٹیگس، جی پی ایس آلات  فراہم کئے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی نقل وحرکت کی نگرانی  جی پی ایس کی مدد سے کی جائے گی اور  کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں  تمام علاقوں میں نگرانی کے مقصد سے قائم  کنٹرول روم سے فوری رابطہ کیا جائے گا۔ دفاتر، کانکنی کے لوڈنگ کے مقامات، ویج برج ، سی ایچ  پی  سمیت اہم مقامات  پر سی سی ٹی  وی کیمرہ نصب کیا گیا ہے، تاکہ  ٹرکوں نقل وحرکت کی  نگرانی  کی جاسکے۔ اس کے علاوہ  تمام چیک پوسٹوں پر  سی سی ٹی وی کیمرے  نصب کئے گئے ہیں۔

جی پی ایس پر  مبنی  وی ٹی ایس نظام کے ذریعہ ای- نگرانی  کو  کوئلے  کے نقل وحمل کی آمد ورفت پر  نظر رکھنے کے لئے  سی آئی ایل کے ذیلی اداروں میں فراہم کیا گیا ہے۔ ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلات ذیل میں دی گئی ہے:

سی سی ٹی وی نگرانی اور جی پی ایس پر مبنی وی ٹی ایس  نظام

ذیلی ادارے کی کمپنی

کل سی سی  ٹی وی کیمرے، حساس مقامات یعنی  ویج برج، سائڈنگ، ورکشاپ، دفاتر اور اسٹور کے علاوہ کوئلہ کے اسٹاک پر  لگائے گئے ہیں

جی پی ایس پر مبنی  وی ٹی  ایس نظام کے ساتھ تعینات کی گئیں  گاڑیوں کی تعداد

ایم سی ایل

973

2504

سی سی ایل

1640

3150

این سی ایل

733

531

ڈبلیو سی ایل

608

1370

بی سی سی ایل

602

583

ای سی ایل

1337

1002

ایس ای سی ایل

1305

1095

میزان

7198

10235

گوداوری وادی  کول فیلڈس کے  ایس سی سی ایل کمانڈ علاقے میں کسی طرح کی  کوئی  غیر قانونی  کانکنی  کا کام  انجام  نہیں دیا جا رہا ہے۔ گاڑیوں کو ٹریک کرنے کا نظام  کوئلے کی غیر مجاز نقل وحمل کو روکنے میں کارآمد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ع ح- ق ر)

(29-03-2022)

U-3400


(ریلیز آئی ڈی: 1810884) وزیٹر کاؤنٹر : 124
یہ ریلیز پڑھیں: English